{AF}
مغربی استعمار مسلمانوں کو دین سے دور کرنے کے لیے ثقافتی اور تہذیبی یلغار کیے ہوئے ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
انسانیت کی دنیا اور آخرت میں کامیابی اتباع رسولؐ میں مضمر ہے،اسلامی تعلیمات اپنائے بغیر اﷲ کی رضا حاصل نہیں ہو سکتی،روزانہ ہم اپنے عزیز اقارب کو قبروں میں اتار دیتے ہیں مگر خود جانے کی تیاری نہیں کرتے،ایمان اور اعمال صالح ہی کے ذریعے اﷲ کی رضا حاصل کی جا سکتی ہے،آج امت جن آزمائشوں میں مبتلا ہے اس کا سبب اﷲ کے نظام کو چھوڑ کر غیروں کا نظام اختیار کرنے میں ہے ،موجودہ نظام کے ہوتے ہوئے ایمان کو سلامت رکھنا مشکل ہو چکا ہے ریاست کے سارے ادارے ایمان کے سودا گر بن چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اﷲ کے دئیے ہوئے نظام کو اختیار کیا جائے اور اس کو نافذ کیا جائے،سردار رفیق مرحوم کی خدمات تاریخ میں زندہ رہیں گئیں سہنسہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مغربی استعمار نے مسلمانوں کو دین سے دور کرنے کے لیے ثقافتی اور تہذیبی یلغار کی ہوئی ہے انسانیت کی دنیا اور آخرت میں کامیابی اتباع رسول ؐ اور اسلامی تعلیمات اپنانے میں ہے روزانہ ہم اپنے عزیز اقارب کو قبروں میں اتارتے ہیں مگر اس سے سبق حاصل نہیں کرتے کہ کسی بھی لمحے ہماری بھی باری آنے والی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سردار رفیق مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع عبدالحمید چوہدری ،راجہ ریاست ،میجر خالد پرویز ،سردار اورنگزیب اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ موجودہ نظام کے ہوتے ہوئے ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہونا مشکل ہو چکا ہے یہاں برائی کرنا آسان اور نیکی کرنا مشکل بنا دی گئی ہے ،ریاست کا ہر ادارہ ایمان کا سودا گر بن چکا ہے ایک دفتر سے ایمان بچا کر نکلتے ہیں تو دوسرے میں ایمان لوٹ لیا جاتا ہے ظلم کرپشن اور مہنگائی اس نظام اور قیادت کا تحفہ ہیں ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر اﷲ کے نظام کے قیام کی جدوجہد کریں اس کی رضا کے لیے اپنی جان اور مال قربان کریں اﷲ کو راضی کیے بغیر نہ دنیا میں کامیابی مل سکتی ہے اور نہ آخرت میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے اﷲ کو راضی کرنے کا تقاضا یہ ہے کہ آج اس کا دیا ہوا نظام مغلوب ہے اس کی جگہ غیروں کا دیا ہوا نظام غالب ہے جو انسانوں کو اﷲ سے جوڑنے کے بجائے اس سے دور کر رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام نہ تو عوام کے مسائل حل کرنے کے قابل ہے اور نہ ہی لوگوں کو روحانی غذا فراہم کر سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ آج امت جن آزمائشوں اور مسائل میں مبتلا ہے اس کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے دین سے مسلمانوں کو دور کرنے کے لیے مغربی استعمار اپنے سارے وسائل استعمال کر رہا ہے اور اسلامی ممالک کے حکمران اس کے آلہ کار بن چکے ہیں ۔