{AF}
آزاد خطے میں سوفیصد وارڈز میں تنظیم قائم کرنے کے لیے نائب امراء اراکین شوریٰ امراء ضلاع ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ گھروں سے نکلیں،عبدالرشید ترابی{/AF}
کشمیرکی آزادی اور حقیقی اسلامی معاشرے کا قیام جماعت اسلامی کا مشن ہے،نظام تبدیل کیے بغیرنہ ہمارے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی کشمیر کی آزادی کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے،مغرب نے مسلمان خواتین اور نوجوانوں کو ہدف بنا کر بے راہ ور کرنے کی سازش کر رہے ہیں خواتین کو خاندانوں کے مورچوں کو مضبوط کرنا ہو گا،نوجوانوں کو اسلامی تہذیب سے جوڑنا ہو گا،جماعت اسلامی نوجوانوں اور خواتین کو اسلام کی طرف لانے کے لیے ہر ممکن جدوجہد کر ے گی باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ آزاد خطے میں حقیقی اسلامی انقلاب اور کشمیر کی آزادی کے لیے سو فیصد وارڈز میں تنظیم قائم کرنی ہو گی اس ہدف کے حصول کے لیے نائب امراء اراکین شوریٰ امراء اضلاع ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ اپنے گھروں سے نکلیں تا کہ یہ ہدف حاصل ہو سکے،نوجوانوں میں نفوذ کے لیے جدوجہد کی جائے گی ان کو اسلامی تہذیب سے ہم آہنگ کر کے اسلامی انقلاب کا ہر اول دستہ بنایا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا میں انسانوں کے بنائے ہوئے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں انسانیت متبادل نظام اور قیادت کی تلاش میں ہے یہ نظام اور قیادت جماعت اسلامی فراہم کر سکتی ہے مصر،تیونس،الجزائر،ترکی سمیت اسلامی ممالک میں اسلامی تحریکوں نے پیش قدمی کی ہے یہ الگ بات ہے کہ مغرب اپنے گرتے ہوئے نظام کو بچانے کے لیے اسلامی تحریکوں کے خلاف صف آرا ہے مگر کامیابی اسلامی تحریکوں کا مقدر ہے اسلامی تحریکیں اس وقت ہر جگہ بڑی آزمائش سے گزر رہی ہیں مگر حق ہی غالب آئے گا یہ اﷲ کا وعدہ ہے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کا مقدر بھی حقیقی اسلامی انقلاب ہے ہمارے آباواجداد نے یہ خطہ قربانیاں دے کر اسی لیے آزاد کروایا تھا کہ یہاں اسلام کا آفاقی نظام نافذ ہو جس میں انفرادی اور اجتماعی طور پر انصاف ملے انہوں نے کہا کہ اہل مغرب مسلمانوں کی خواتین اور نوجوانوں کو ہدف بنائے ہوئے ہیں وہ اپنی تہذیب کے ذریعے خواتین اور نوجوانوں کو اسلام سے دور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ،مغربی تہذیب کے غلبے کے لیے وہ سارے وسائل استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن قرآن کی دعوت لے کر اپنے گھروں سے نکلیں ایک ایک فرداور ایک ایک گھر تک دین کی دعوت پہنچائیں مخلوق خدا کو دین کے ساتھ جوڑیں تا کہ سب مل کر آزاد خطے کو حقیقی اسلامی انقلاب کا قلعہ بنائیں۔