{AF}
کشمیر کی مکمل آزادی سے قبل صوبوں کے فارمولے دینے والے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچا رہے ہیں،نورالباری {/AF}
پاکستان کے آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ کشمیر آزاد ہونے تک پاکستان کے ساتھ تعلق کیسے رکھے گا،جو لوگ فارمولوں کی بات کر رہے ہیں وہ مسئلہ کشمیر کو دفنانے کی رہ پر گامزن ہیں،کشمیریوں سے مشاورت کے بغیر اور کشمیر کی مکمل آزادی سے قبل کوئی بھی فارمولہ کشمیری قبول نہیں کریں گے،کشمیریوں نے قربانیاں فارمولوں کے لیے نہیں بلکہ آزادی کے لیے پیش کیں ہیں اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر اور امور مہاجرین کے نگران نور الباری نے کہا ہے کہ کشمیر کی مکمل آزادی سے قبل صوبوں کے فار مولے دینے والے تحریک آزادی کشمیر کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں،کشمیر کے تعلق کو پاکستان کے آئین میں واضح طور پر درج کیا گیا ہے کشمیری ماورائے آئین کوئی بات قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی انہوں نے 5لاکھ شہداء اس لیے پیش کیے ہیں کہ کوئی فارمولے پیش ہوں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے مشاورت کے بغیر فارمولے پیش کرنے والے مسئلہ کشمیر کو دفنانے کے ایجنڈے پر ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا کشمیریوں کو حق خودارادیت مل نہیں جاتا اس وقت تک کوئی فارمولہ نہ پیش کیا جائے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلوایا جائے تا کہ وہ اپنی آزاد مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں،انہوں نے کہا کہ یہ جو فارمولوں کی خبریں اور تجاویز آ رہی ہیں یہ تحریک آزادی کو نقصان پہنچا رہے ہیں کشمیریوں سے بڑھ کر کوئی پاکستانی نہیں ہے ۔