جماعت اسلامی وحدت کشمیر کی علامت ہے ریاست کے حصے بخرے کرنے کی سازشیں ناکام بنائیں گے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr.khalid-mehmoodجماعت اسلامی وحدت کشمیر کی علامت ہے ریاست کے حصے بخرے کرنے کی سازشیں ناکام بنائیں گے،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرے،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے مزاحمت کر رہے ہیں ،ہندوستان کشمیریوں کا مسلمہ حق فراہم کرے،دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،عوامی مسائل کے حل کے لیے فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر جائیں راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وحدت کشمیر کی علامت ہے کشمیر کے حصے بخرے کرنے کی سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،کشمیریوں نے 5لاکھ شہداء آزادی کے لیے پیش کیے ہیں،کشمیری تکمیل پاکستان اور ہندوستان کی تقسیم کے نا مکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے عالمی سطح پر بھرپور انداز سے مہم چلائے ہندوستان میں 10سال تک مذاکرات کے نام پر کشمیریوں کو دھوکا دیا ہے،ہندوستان نے ہمیشہ مذاکرات کو تحریک آزادی کشمیر کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے مزاحمت کر رہے ہیں کشمیریوں کو یہ حق مزاحمت اقوام متحدہ کا چارٹر فراہم کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آزاد خطے کو حقیقی بیس کیمپ بنانا ہو گا ،جماعت اسلامی آزاد خطے کے عوام کے مسائل حل کرنے اور اس کو تحریک آزادی کا بیس کیمپ بنوانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ریاست کی تمام جماعتیں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں عوامی مسائل کے حل کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک دین کی دعوت پہنچائیں حقیقی تبدیلی آزاد خطے کا مقدر ہے حقیقی تبدیلی کے بغیر نہ تو کشمیر آزاد ہو گا اور نہ ہی یہاں کے مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت آزاد خطے کے غیور عوام پر نا اہل حکمران مسلط کیے جاتے ہیں علاقوں برادریوں کے نام پر ووٹ لینے والے اپنے ذاتی بینک بیلنس بنانے میں مصروف ہیں اور مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں ان حالات میں پوری قوم تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کے کلمے والے جھنڈے تلے جمع نہیں ہو گی تو اس پر عذاب مسلط رہے گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر