{AF}
استعمار کا دیا ہوا نظام فیل ہو چکا ہے متبادل قیادت اور نظام اسلام اور تحریکات اسلامی کے پاس ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
پاکستان میں موجودہ حالات اس مسلسل بد عہدی کا نتیجہ ہیں جن مقاصد کے لیے یہ ملک حاصل کیا تھا،سیاسی ،عسکری قیادت ،پارلیمنٹ اور پوری قوم رجوع اﷲ کرے،اسلامی تحریکیں بلا شعبہ مسائل کا شکار ہیں مگر امت کا بیدار کرنے کا واحد ذریعہ ہیں ،مغربی تہذیب کے غلبے کے لیے مغربی حکومتیں اپنے سارے وسائل کے ساتھ یلغار کیے ہوئے ہیں اسلامی تہذیب کے لیے بھی ضروری ہے کہ حکومت وسائل استعمال کرے،واضح متعین مقصد نہ ہونے کے باعث انتشار ہے اور اتحاد میں کمی ہے ،تحریک آزادی کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہم بیس کیمپ میں حقیقی فلاحی ریاست اور معاشرہ قائم کریں،اسلامی تحریکوں کو مضبوط کریں ان کا ساتھ دیں امید کی واحد کرن یہیں ہیں باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ استعمار کا دیا ہوا نظام فیل ہو چکا ہے متبادل قیادت اور نظام اسلام اور تحریکات اسلامی کے پاس ہے،بلاشعبہ آج اسلامی تحریکیں شدید آزمائش سے گزر رہی ہیں عالمی استعمار اپنے ایجنڈے کے مطابق ان کو زیر بار لایا ہوا ہے مگر حق غالب ہو گا یہ غالب ہونے کے لیے آیا ہے حق و باطل کا معرکہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے آخری فتح حق کی ہو گی ،اسلام ہی زندہ اور باقی رہنے والا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھتر مرہنہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حالات اس مسلسل بد عہدی کا نتیجہ ہیں جن مقاصد کے لیے ملک حاصل کیا تھا سیاسی،عسکری قیادت،پارلیمنٹ اور پوری قوم اﷲ سے توبہ کرتے ہوئے رجوع اﷲ کرے اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ایک بار پھرعزم کرے اور اس کو حقیقی طور پر نافذ کرنے کے لیے جدوجہد کرے تا کہ اﷲ تعالیٰ ہمارے اوپر سے یہ عذاب ہٹا لے انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیب کے غلبے کے لیے مغربی ممالک کی حکومیتں اپنے سارے وسائل کے ساتھ اس کے غلبے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اسلامی تہذیب کے غلبے کے لیے بھی اسلامی ممالک کی حکومیتں اپنے وسائل استعمال کریں،آج پوری دنیا اسلامی تہذیب کے غلبے کے لیے اسلامی تحریکیں ہی میدان عمل میں ہیں امت کو بیدارکرنے کی جدوجہد کررہی ہیں،اسلامی تحریکیں عصبیتیوں اور قبائلی اور ذاتی دائروں سے نکل کر لوگوں کو دین کی طرف بلا رہی ہے اور یہی ان تحریکوں کا ایجنڈا ہے اور کشمیر کی آزادی کا تقاضا بھی یہی ہے کہ یہاں اسلامی حکومت قائم ہو انہوں نے کہا کہ 1947ء کا دستوار اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے اسلامی بنیادیں فراہم کرتا ہے اگر یہ نہیں ہو گا تو مختلف تصورات بھی ابھریں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ ہم اﷲ کے نظام کو قائم کریں جس کے لیے ہم نے یہ ملک حاصل کیا تھا اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے آپ اس میں شامل ہوں اس کو مضبوط کریں تا کہ وہ ہدف حاصل ہو سکے۔