{AF}
اعلیٰ عدلیہ نے جیالا پبلک سروس کمیشن کے خلاف فیصلہ کر کے نوجوانوں کے لیے بند روزگار کے دروازے کھول دئیے ،محمود الحسن چودھری{/AF}
ریاست اور حکومت سب کے لیے ہوتی ہے مگر بد قسمتی سے بیس کیمپ کی حکومت کے وزراء علاقوں اور برادریوں کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں،حکومتی پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو جھنڈے فراہم کر کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے مختصر سا آزاد خطہ 66سال گزرنے کے باوجود بھی بنیادی انسانی سہولیات سے بھی محروم ہے ،سڑکیں کھنڈرات ،ہسپتال دوائیوں اور ڈاکٹروں سے خالی ،محکمہ تعلیم کی حالت زار پر پوری قوم افسردہ ہے،امید کی واحد کرن جماعت اسلامی ہے معاشرے میں پھیلائے ہوئے اچھے افراد جماعت میں شامل ہوں تا کہ حقیقی اسلامی انقلاب کی راہ ہموار ہو راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ ریاست کی اعلیٰ عدالتوں نے جیالا پبلک سروس کمیشن کے خلاف تاریخی فیصلہ دے کر نوجوانوں کے لیے روزگار کے بند دروازے کھول دئیے ہیں موجودہ حکومت نے ریاست کے تمام ادارے رشوت اور سفارشی کلچر کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچا دئیے ہیں پبلک سروس کمیشن جیسا قومی ادارہ بھی جیالوں کی بھینٹ چڑا رکھا تھا اور پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے بند کیے ہوئے تھے روزگار صرف انہیں لوگوں کے لیے تھا جن کے وزیر اور مشیر ان ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کو برابری کی بنیاد پر سہولیات فراہم کرے میرٹ قائم کرے تا کہ عدل و انصاف کی بنیاد پر با صلاحیت لوگ آگے آئیں اور قوم کی حدمت کر سکیں مگر بد قسمتی سے ہمارے ہاں روزگار اور سکیمیں ان ہی کو ملتی ہیں جن کے وزیر اور مشیران ہیں باقی عوام کو محروم رکھا جا رہا ہے وزراء اور مشیران کی فوج ظفرموج عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کا باعث بن رہی ہے قومی وسائل عیاشیوں میں اڑائے جا رہے ہیں وزراء ریاست کی نمائندگی کرنے کے بجائے پارٹیوں اور برادریوں کے نمائندے بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ان حالات میں امید کی واحد کرن جماعت اسلامی ہے جو اس فرسودہ نظام اور سفارشی کلچر کے خلاف علم بلند کیے ہوئے ہے ،انہوں نے کہا کہ معاشرے کے اچھے افراد کو جماعت اسلامی میں شامل کیا جائے اور ان کو اپنی تنظیم کا حصہ بنایا جائے تا کہ آزادخطے میں حقیقی تبدیلی آئے اور عوام کو انصاف ملے جماعت اسلامی کے سوا تبدیلی کا ایجنڈا کسی کے پاس نہیں ہے۔