حکومت پاکستا ن مسئلہ کشمیرکواز سر نو عالمی برادری کے سامنے اٹھائے،ہندوستان نے دس سال مذاکرات کے نام پر دھوکہ دیا،لیاقت بلوچ،عبدالرشید ترابی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkحکومت پاکستا ن مسئلہ کشمیرکواز سر نو عالمی برادری کے سامنے اٹھائے،ہندوستان نے دس سال مذاکرات کے نام پر دھوکہ دیا،لیاقت بلوچ،عبدالرشید ترابی{/AF}

 نظریاتی خطے میں نظریاتی قوت کا استحکام بیس کیمپ کا تقاضاہے،تحریک آزادی کشمیرکو سازشوں سے بچانا اور اس کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے جماعت اسلامی آزا دکشمیر اپنے اندروسعت پیدا کرے،نامساعد حالات میں جماعت اسلامی آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے دعوتی اور تعمیراتی منصوبے قابل تقلید ہیں،معاشرے کے عام افراد کے لیے جماعت اسلامی اپنے آپ کو قابل قبول بنائے،جماعت اسلامی پاکستان سارے مراحل میں کشمیرجماعت کے شانہ بشانہ رہی ہے اور رہے گی،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکو رول ماڈل بنائیں گے،نوجوانوں میں نفوذ کے لیے اہم ہداف طے کیے ہیں،مسالک کے دائروں سے نکل کر مثالی دینی ادارے قائم کیے ہیں جو اسلام کی ترجمانی اور حقیقی داعیاں دین تیار کیے جائیں گے اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے مشترکہ طور پر کہاکہ مسئلہ کشمیر کو حکومت پاکستا ن عالمی سطح پر از سر نو اٹھائے ہندوستان دس سال سے مذاکرات کے نام پر دھوکہ دے رہاہے اور تحریک کو کچلنے کی سازش کررہاہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے آزاد کشمیرگلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیرکے حوالے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل محمودالحسن چودھری،ڈائریکٹر امورخارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز نے بھی خطاب کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں دعواتی کام اورتعمیراتی منصوبوں کی تحسین کی ،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیرنے نامساعد حالات میں قابل تقلید مثالی دینی ادارے قائم کیے ہیں،تعلیم کے میدان میں کام کیا ،تحریک آزادی کشمیرکے حوالے سے بھرپور کردار ادا کیاہے،انھوں نے کہاکہ یہ تحریک آزادی کی کامیابی کا تقاضاہے کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیرسیاسی رول حاصل کرے اور اپنے اس سیاسی رول کے ذریعے وہ تحریک کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے کردار ادا کرے،جماعت اسلامی پاکستان سارے مراحل میں کشمیرجماعت کے شانہ بشانہ رہی ہے اور رہے گی،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزا دکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیرکو رول ماڈل بنائیں گے،نوجوانوں میں نفوذ کے لیے اہم ہداف طے کیے ہیں،مسالک کے دائروں سے نکل کر مثالی دینی ادارے قائم کیے ہیں جو اسلام کی ترجمانی اور حقیقی داعیاں دین تیار کیے جائیں گے،جماعت اسلامی نے بیس کیمپ کو فعال بنانے کے لیے کردار ادا کیا ہے اور مزید بھی کرے گی،دعوت اور خدمت کے میدان میں قوم کی خدمت کی اور ایک متبادل سیاسی قیادت قوم کو فراہم کرنے کے لیے جماعت اسلامی کوشش کررہے ،انھوں نے کہاکہ سیاسی اختلافات کو دشمنیوں میں بدلنے کا وقت گزرچکاہے،جماعت اسلامی نظریاتی تحریک ہے اور نظریاتی صف بندی کرکے حقیقی اسلامی انقلاب کی داعی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر