{AF}
مقبول بٹ اور افضل گرو کی شہادت نے تحریک آزاد ی کشمیر کو نیا رخ دیا،عبدالرشید ترابی {/AF}
شہداء نے مقدس لہو پیش کر کے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت میں ایک مضبوط فصیل بناد ی ہے جس میں دراڑیں ڈالنے والا اپنا سر ٹکرا کر پاش پاش ہو جاتا ہے،جنرل پرویز مشرف نے تحریک آزادی کشمیر سے غداری کی جو عبرت کا نشان بن چکا ہے،مقبول بٹ نے اس وقت قربانی دی جب شملہ معاہدے کے تحت سیز فائر لائن کو لائن آف کنٹرول میں تبدیل کیا جا رہا تھا،یہ کیسا بیس کیمپ ہے کہ جس کے 52ارب بجٹ میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں،لبریشن سیل جو کشمیر کی آزادی کے لیے ادارہ بنایا تھا وہ مذاق بن چکا ہے اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبول بٹ اور افضل گرو کی شہادت نے تحریک آزاد ی کشمیر کو نیا رخ دیا،شہداء نے مقدس لہو پیش کر کے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت میں ایک مضبوط فصیل بناد ی ہے جس میں دراڑیں ڈالنے والا اپنا سر ٹکرا کر پاش پاش ہو جاتا ہے،جنرل پرویز مشرف نے تحریک آزادی کشمیر سے غداری کی جو عبرت کا نشان بن چکا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں وکشمیر حریت کانفرنس کے زیر اہتمام مقبول بٹ کی برسی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبول بٹ نے اس وقت قربانی دی جب شملہ معاہدے کے تحت سیز فائر لائن کو لائن آف کنٹرول میں تبدیل کیا جا رہا تھا،یہ کیسا بیس کیمپ ہے کہ جس کے 52ارب بجٹ میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں،مہاجرین چھوٹے چھوٹے مسائل کے لیے پریشان ہیں،لبریشن سیل جو کشمیر کی آزادی کے لیے ادارہ بنایا تھا وہ مذاق بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وہ قیادت پالیسی سازی کر رہی ہے جو 1947ء میں شریک نہیں تھی اور وہ تحریک آزادی کشمیر کو نہیں دیکھا،مسئلہ کشمیر سے آگاہی کے لیے ایجوکیشن کی ضرورت ہے لاکھوں مہاجرین جو کشمیر سے باہر ہیں آزادی کی تڑپ رکھتے ہیں انہیں درست سمت میں اپنے ساتھ ملانے کی ضرورت ہے۔