حقیقی اسلامی معاشرہ اور ریاست قائم کیے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiحقیقی اسلامی معاشرہ اور ریاست قائم کیے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 تمام پارٹیاں اور تجربات ناکام ہوچکے ہیں،جماعت اسلامی کے پاس متبادل نظام اور دیانت دار قیادت ہے،اسلامی نظام کے بغیر ہرآنے والی جماعت مسائل میں اضافے کا باعث بن رہی ہے،قوم اﷲ کے دیے ہوئے نظام کے نفاذلیے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم پر جمع ہویہی نظام انسانیت کی خیربھلائی اور فلاح کے لیے ہے،دنیاکے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں اﷲ کا دیا ہوا نظام ہی باقی رہے گااور اسی میں فلاح ہے،جماعت اسلامی کے کارکن دو ماہ میں وارڈ کی سطح پر تنظیم قائم کریں بلدیاتی انتخابات کے لیے ہوم ورک کریں،گلگت بلتستان کے حوالے سے کمیٹی شفارشات مرتب کرے،پانچ فروری پاکستانی قوم کی طرف سے یکجہتی کاشکریہ مگر تحریک کی کامیابی کے لیے ہفتے دن نہیں ملسل پالیسی کی ضرورت ہے راولپنڈی (پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیرعبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حقیقی اسلامی معاشرے اور ریاست کے قیام کے بغیر عوام مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوگا جس طرح ہورہاہے،اس کا ایک ہی حل ہے کہ اﷲ کا دیا ہوانظام قائم کیا جائے جس کے اندر انسانیت کے لیے خیراور بھلائی کے ساتھ فلاح بھی ہے،انسانوں کے بنائے ہوئے نظام فیل ہوچکے ہیں،تمام پارٹیاں اور تجربات ناکام ہوچکے ہیں،ان حالات میں امید کی واحد کرن جماعت اسلامی ہے جس کے پاس تبدیلی کا ایجنڈا ہے،اور متبادل قیادت ہے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس سے سابق امیر جماعت سردار اعجاز افضل،نورالباری،شیخ عقیل الرحمان،مشتاق ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹیری محمودا لحسن چودھری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی کی مرکزی ٹیم مرکزی شوریٰ کے اراکین امراء اضلاع اور فیلڈ کی ٹیم تقسیم کار کر کے دو ماہ کے اندر ریاست کے اندر کوئی وارڈ ایسی نہ جس میں جماعت اسلامی کی تنظیم قائم نہ ہو،وارڈ کی سطح پر تنظیم قائم کی جائے،اسلامی انقلاب کے لیے باصلاحیت اچھے افراد کو جماعت شامل کیا جائے معاشرے میں بکھیرے ہوئے اچھے افراد کو جماعت میں لایا جائے وہ افرا د جو اس نظام سے بیزار ہیں،تبدیلی چاہتے ہیں ان کو اپنی لڑی میں پرویا جائے،جماعت اسلامی علاقائی ،لسانی تعصابات سے پاک جماعت ہے جو نبی ﷺ کے مشن کو لے اٹھی ہے دین کا غلبہ نبی ﷺ کا مشن تھا،جماعت اسلامی کا مشن وہی ہے جو انبیاء کا مشن تھا،آج امت جن مسائل کا شکا رہے اس کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے،اسلامی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو ہمارا معاشرہ امن کا گہوار ابن سکتاہے،سود سے پاک معاشی نظام ہی ملکی معیشت کوتقویت دے سکتاہے،اجلاسے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ گلگت بلتستان کے حوالے سے آمدہ انتخابات کے حوالے شوریٰ کی قائم کمیٹی جلد شفارشات مرتب کرے،جماعت اسلامی واحدت کشمیرکی علامت ہے،انھوں نے پانچ فروری کے حوالے سے قوم کاشکریہ ادا کیا،اور کہاکہ محض ہفتہ یا دن منانے سے کشمیرآزاد نہیں ہوگا اس کے لیے جامع حکمت عملی اور یکساں پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھنا ہوگا،انھوں نے کہاکہ تحریک کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کروانے کے لیے حقیقی پشتبانی ہر محاذ پرضروری ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر