{AF}
جماعت اسلامی تطہیر افکار اور اصلاح معاشرہ کے ذریعے اسلام انقلاب کا عزم لے کر اٹھی ہے عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی تطہیر افکار اور اصلاح معاشرہ کے ذریعے اسلام انقلاب کا عزم لے کر اٹھی ہے،آج دین کا سب سے بڑا تقاضاہے کہ ہم اس کو بحثیت نظام زندگی نافذ کریں،اﷲ نے ابنیاء کا سلسلہ اسی نظام کے غلبے کے لیے شروع کیا جو نبی ؐ پر ختم ہوا آج امت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ دین کی دعوت لے کر اٹھے اور انسانیت کو آگ کے گھڑے سے بچائے اﷲ کے نزدیک اس سے اچھی بات اور کوئی نہیں جس نے اﷲ ی طرف بلا،ان خیالات کااظہار انہوں نے امیدواران جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمود الحسن چودھری اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ انبیاء کی آمد کا مقصد انسانیت کا تعلق اﷲ سے استوار کرنا ہے آج جماعت اسلامی اسی مشن کو لے کر اٹھی ہے کہ وہ انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی غلامی میں ڈالنا چاہتی ہے،سید ابوالامودودی ؒ نے جب جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی اس وقت پاکستان نہیں بنا تھا جس کا مقصد تھا کہ ایسے افراد تیار کیے جائیں جو دین کا سعی شعور اور فہم رکھتے ہوں اور وہ لوگ ان سے رجوع کریں،سیاسی اور معاشی امور کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا مقصد یہ تھا کہ ایک ایسی تجربہ گاہ بنائی جائے جو اسلامی نظام کو نافذ کر کے دنیا کو اپنی طرف راغب کرے انہوں نے کہا کہ ظلم و نا انصافی،سودی نظام،کرپشن اور میرٹ کی پامالی اسی صورت ختم ہو گی جب اسلام کا اصل نظام زندگی نافذ ہو گا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ دین کے حوالے سے دو اہم کام ہیں ایک خدمت دین اور دوسرا اقامت دین ہے آج ہمیں خدمت دین کے ساتھ اقامت دین کے لیے بھی جدوجہد کرنی ہو گی اقامت دین کے بغیر دین کی خدمت نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ دنیا ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے سرمایہ دارانہ نظام اور کمینزم مساسکو اور واشگنٹن میں دفن ہو چکا ہے اسلام ہی وہ واحد نظام ہے جو انسانیت کو آگ سے بچا سکتاہے انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے کتاب میں لکھا کہ جو اسلام میں سزاؤں کا نظام ہے وہ بدؤں معاشرے میں سنگدل لوگوں کے لیے تھا آج یہ سزائیں غیر انسانی ہیں اور ان کے فرزند بلاول بھٹو نے سندھ یہذیب کے نام پر جو ناچ گانے کا افتتاح کیا ہے یہ سندھ کی تہذیب نہیں بلکہ مغربی تہذیب ہے،انہوں نے کہا کہ جب لیڈر شپ کی سطح پر اسلامی نظریات کے حوالے سے کنفیوژن ہو گی تو پھر مغرب کے مقدمے کو تقویت ملے گی،انہوں نے کہاکہ سودی معاشی نظام انسانوں کو غریب سے غریب تر اور امیر کو امیر تر بنا رہا ہے اسلام کا معاشی نظام ہی انسانوں کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتاہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا رکن چلتا پھرتا دین کا داعی ہے جو دین کا علم حاصل کرے جدید وسائل سے آگاہی حاصل کر کے قوم کی راہنمائی کرے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے جو انسانوں کو خدا کی طرف بلانے اور نظام عدل قائم کرے گی لوگوں کے مسائل حل کرے گی انہوں نے کہا کہ آج ہم جن مسائل سے دوچار ہیں اس کی بڑھی وجہ دین سے دوری اور اسلامی تعلیمات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اﷲ اور اس کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے راستے پر نہیں چلیں گے دین کے راستے پر نہیں ہو گے تو پھر ہمیں ناکام ہو جائیں گے اور مسائل کی دلدل میں ہی پڑھے رہیں گے۔