شہید اسلام اور شہید پاکستان عبدالقادر ملا کی قرارداد مسترد کرنے والوں کی بلوچ کے غیور عوام ضمانت ضبط کروادیں گے

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkشہید اسلام اور شہید پاکستان عبدالقادر ملا کی قرارداد مسترد کرنے والوں کی بلوچ کے غیور عوام ضمانت ضبط کروادیں گے{/AF}

ہندوستان کو پسندیدہ ملک قراردادینے والے کشمیریوں کے زخموں پرنمک پاشی کرنے والوں کو قوم مسترد کردے گی،امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کی ہدایت پر کارکن بھرپور انداز سے مہم چلارہے ہیں بلوچ ( پ ر)بلوچ ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کی حمایت نے مسلم لیگ ن کے امیدوار فاروق طاہر کا پلہ بھاری کردیا،شہید اسلام اور شہید پاکستان عبدلقادرملا کی قرارداد مسترد کرنے والوں کی بلوچ کے غیور عوام ضمانت ضبط کروائیں گے،ا ن خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سردار نزاکت علی نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہوئے کشمیریوں کے قاتل ہندوستان کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی قرارداد پاس کرکے ثابت کردیاہے کہ وہ ملک دشمن ہیں اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ،انھوں نے کہاکہ ریاستی وسائل پر لوٹ مار جاری ہے،میرٹ کا قتل عام ہے نوجوانوں کو دربدر کردیا گیاہے متاثرین زلزلہ اور متاثرین منگلا مٹی کے ڈھیر پر پڑے ہوئے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر