پاکستان کشمیر سے ہندوستان تسلط کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور واضح پالیسی تشکیل دے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiپاکستان کشمیر سے ہندوستان تسلط کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور واضح پالیسی تشکیل دے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 محض یوم منانے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا،ہندوستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کے ون پوائنٹ ایجنڈے کے سوا کوئی بات چیت نہ کی جائے،پاکستان عالمی اور اسلامی سطح پر اپنا ایک مقام رکھتا ہے وہ اس کو استعما ل کر کے ہندوستان کو مجبور کر سکتا ہے کہ وہ کشمیر کو چھوڑ دے،کشمیریوں نے 5لاکھ شہداء قربان کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان کا کشمیر سے تسلط ختم کرنے کے لیے واضح اور دوٹو ک پالیسی تشکیل دے،محض یوم منانے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھرپور انداز سے حکمت عملی واضح کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی چینلزسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن ہے عالمی سطح پر اور اسلامی ممالک میں پاکستان کی اہمیت ہے،ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی برادری پاکستان اہم ممبر ہے پاکستان اپنی اس پوزیشن کو استعمال کر کے ہندوستان کو مجبور کر سکتا ہے کہ وہ کشمیر چھوڑ دے،OICکی سطح پر اور اقوام متحدہ کی سطح پربھی پاکستان کی اہم ممبر کی حیثیت ہے وہ اپنے اس مقام کو برؤکارلاتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کرے،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر دیا اور کر رہے ہیں کشمیر کا بچہ بوڑھا جوان سب آزادی کے لیے پر عزم ہے ان کی اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے پاکستان اور بیس کیمپ کے حکمران کردار ادا کر سکتے ہیں جب تک بیس کیمپ کے اور پاکستانی حکمران کردار ادا نہیں کریں گے اس وقت تک محض یوم منانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گاانہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے 5لاکھ شہداء کی قربانی پیش کی ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی کے سوا کوئی حل قبول نہیں کریں گے سید علی گیلانی آج بھی 10سالہ سکول کے بچے کے ساتھ پر عزم اور ڈٹے ہوئے ہیں ،تقسیم کشمیر کی تمام سازشیں ناکام ہو چکیں جب تک ایک کشمیر ی بھی زندہ ہے بھی بھارتی تسلط کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر