عبدالرشید ترابی نے مرکزی سطح پر شباب ملی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان قائم کرنے کا اعلان کر دیا

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkعبدالرشید ترابی نے مرکزی سطح پر شباب ملی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان قائم کرنے کا اعلان کر دیا{/AF}

 اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر کے سابق ناظم کشمیر امجد یعقوب کو مرکزی صدر مقرر کر دیا،اسلامی انقلاب کے ہر اول دستے کے لیے نوجوانوں کو منظم کیا جائے گا،وہ جلد پورے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ کر کے تنظیم مکمل کریں گے اور تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز پر یوتھ کنونشن کا انعقاد کریں گے اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے نوجوانوں کو منظم کرنے اور ان کو حقیقی اسلامی انقلاب کا ہر اول دستہ بنانے کے لیے مرکزی سطح پر آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان میں شباب ملی قائم کرنے کا اعلان کیا ،ترجمان کے مطابق انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ آزاد جموں وکشمیر کے سابق ناظم امجد یعقوب کو مرکزی صدر مقرر کیا ہے،امجد یعقوب نے نوجوانوں کو منظم کرنے اور ان کو فعال کرنے کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ میں بھرپور کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کو منظم کیا جائے گا اور وہ جلد پورے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ کر کے تنظیم مکمل کریں گے اور تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز پر یوتھ کنونشن کا انعقاد کریں گے،انہوں نے کہا کہ اس وقت بے روزگاری،نا انصافی اور میرٹ کی پامالی سب سے بڑے مسائل ہیں شباب ملی ان مسائل کے حل کے لیے نوجوانوں کو منظم کرے گی،شباب ملی کے نو منتخب صدر امجد یعقوب نے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی سے ملاقات کی اس موقع پر سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری،نائب امیر جماعت اسلامی مشتاق ایڈووکیٹ موجود تھے،امجد یعقوب نے کہا کہ وہ دورہ کر کے نوجوانوں کومنظم کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر