{AF}
ظلم اور نا استحصالی نظام کے خلاف شباب ملی ریاست بھر میں نوجوانوں کو منظم کرے گی،امجد یعقوب {/AF}
جموں کشمیر گلگت بلتستان میں نوجوانوں کے مسائل اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں،ریاستی وسائل جو قوم کی امانت ہے اس کو لوٹ سے قوت سے روکیں گے،عوام کو مفت صحت،تعلیم،روزگار فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے راولپنڈی( پ ر) شباب ملی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے نو منتخب صدر امجد یعقوب نے کہا ہے کہ ظلم اور استحصالی نظام کے خلاف شباب ملی ریاست بھر میں نوجوانوں کو منظم کر کے حقیقی اسلامی انقلاب کا ہر اول دستہ بنائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان قومی سرمایہ ہیں اور بدقسمتی سے آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں استحصالی نظام نے ان کو بے توقیر کر رکھا ہے اس نظام نے ریاست کے سارے وسائل حکمرانوں کے حوالے کر رکھے ہیں اور وہ ان وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں،شباب ملی طاقت سے لوٹ مار کو روکے گی،انہوں نے کہا کہ صحت ،تعلیم اور روزگار ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے جو عوام کو نہیں مل رہی،غریب عوام صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ شباب ملی نوجوانوں کو منظم کر کے ان کو بنیادی حقوق کے حصول کو ممکن بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں نوجوانوں کے لیے علمی اور ادبی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ یوتھ فیسٹول کا انعقاد کریں گے نوجوان اپنے حقوق کے حصول کے لیے شباب ملی میں آئیں ریاستی وسائل کو درست سمت میں رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔