{AF}
5فروری کو ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کی پشت پر ہیں برجیس طاہر{/AF}
8اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر اور کشمیر فورم کے زیر اہتمام عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے قائد قاضی حسین احمد نے اس دن کو منانے کے لیے اعلان کیا اور آج عبدالرشید ترابی نے اس تقریب کا اہتمام کیا جو قابل تحسین ہے،کشمیر میں لوگوں کے بھارتی تسلط کے خلاف احتجاج کر رہے تھے انہیں شہید کر دیا گیا احتجاج کے نتیجے میں بھارتی فوج نے کشمیریوں کے لہو کی ندیاں بہا دیں،جب ان مظلوم لوگوں کی آواز پہنچی تو قاضی حسین احمد نے پوری قوم کو متحد کرنے کے لیے اعلان کیا پوری قوم کو بیدار کیا،آج بھی ہم اظہار یکجہتی کے لیے ہم یہاں اگھٹے ہوئے ہیں،آج 5فروری کو ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کی پشت پر ہیں،ہمار ا کیس مضبوط ہے،مہتاتمہ گاندی کی تقریر موجود ہے اس میں کہاہے اس نے کہ ہم کشمیریوں کو ان کے حق سے نہیں روکیں گے اقوام متحدہ کی قراردادں بھی یہی کہتی ہیں،پاکستان آج بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر قائم ہے بھارت نے اٹوٹ انگ کی رٹ لگا رکھی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر 77فیصد مسلمان تھے میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں کشمیر کی سرزمین جو آزادکشمیر موجود ہے یہ کشمیریوں نے جدوجہد کر کے آزاد کرایا ہے،یہ غازیوں اور شہیدوں کی سر زمین ہے ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں،5فروری کو تمام ملک کے سکولز اور کالجز میں بتایا جاتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،ایٹم بم کیوں رکھا ہوا ہے،دنیا کے منصف اور ہیومن رائٹس کی تنظیمیں کتوں اور بکریوں پر چیختی ہیں ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے اس پر ان کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں ہزاروں مائیں بیوہ ہوچکی ہیں ہزاروں بہنوں کی عصمت دری کی گئی انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حقوق نہ دئیے گئے تو جنگ ہو گی ،جو کشمیری فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ ہوں گے،انہوں نے کہا کہ آج فلسطین اور کشمیر جہاں مسلمان رہتے ہیں وہاں رائے شماری نہیں ہو سکتی کیوں کہ یہ مسلمانوں کی دھرتی ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے اس معاملے کو حل کرنا ہے عام آدمی پارٹی نے اعلان کیا کہ کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ زیادہ وقت نہیں کشمیر کی آزادی بہت قریب ہے مذاکرات بہترین حل ہیں اگر جنگ ہونی ہے تو جنوب مشرق میں اس سے بڑا مسئلہ اور کوئی نہیں ،آج ہمیں ان کشمیریوں کو سلام پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ہم نے جو مشن شروع کیا تھا اب اسے منطقی انجام تک پہنچانا ہو گا،کشمیری پاکستانیوں سے زیادہ پاکستان سے پیا ر کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کام اس وقت تک نہیں مکمل ہوتا جب تک میڈیا اور ریاست کے تمام ادارے بھرپور کردار ادا نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ کل میاں محمد نواز شریف مظفرآباد میں اسمبلی اور کشمیر کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے وزیر اعظم پاکستان کشمیریوں کے ساتھ بے حد محبت کرتے ہیں،انہوں نے اس مسئلے کو جنرل اسمبلی میں بھرپور انداز میں پیش کیا،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہوئی تو خطے میں جنگ چھڑ سکتی ہے،عبدالرشید ترابی صاحب مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں ہم پاکستان بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں ای میل کا سلسلہ جاری کریں گے،وزیر پاکستان میاں نواز شریف سے اس سلسلے میں آج ہی ملاقات کروں گا،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اس جدوجہد کے مختلف محاذ ہیں 20,25 سال کے عرصے میں قائدین حریت اور وہاں کے عوام نے شمع آزادی کو منور رکھا ہے ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور جو میدان عمل میں اس جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں،تحریک جاری ہے بھارتی ریاستی دہشت گردی سے ہم کیسے اپنے بھائیوں کو آزاد کرائیں انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے جنرل اسمبلی اور امریکی صدر سے شاندار اندار میں اپنا موقف پیش کیا ،محض قرارداد پیش کرنے سے نہیں بلکہ اس کا تسلسل بے حد ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی کی قرارداد اور من موہن سنگھ کے حکم کے باوجود ان کی فوج نے اپنا رویعہ تبدیل نہیں کیا ،سید علی گیلانی 3سال سے عید اور جمعہ کی نماز نہیں ادا کر سکے انہیں جلسوں میں جب بھی جانے کا موقع ملا تو لاکھوں لوگ ان کے آواز پر باہر نکل آئے انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہمیں جامعہ حکمت عملی مرتب کرنا ہو گی اور بین الاقوامی سطح پر ہمیں بھارت تسلط اور ظلم و جبر کو اجاگر کرنا ہو گا بھارت کو طاقت کی زبان میں جواب دینا ہوگا ،وزیر امور کشمیر ریاست جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے وزیر ہیں ریاست جموں وکشمیر کے یہ آزاد خطے ہیں جس قدر اسلامی فلاحی معاشرے کا نمونہ پیش کریں گے تو یہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے ترغیب راغب کرے گا ،ریاست کے 90فیصد وسائل ہم عیاشوں میں خرچ کر دیتے ہیں جو دنیا میں کہیں نہیں ہے،ریاست جموں وکشمیر میں جس بھی سیاسی جماعت کی حکومت ہو وہ اپنی تمام ممبران کو جھنڈیاں تھما کر کشمیری قوم پر بوجھ بن جاتی ہیں ،کشمیری تقسیم کشمیر کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،سابق صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر سردار محمد انور خان نے کہا کہ تجار و بس سروس مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہے،حکومت پاکستان تجارت بس سروس کی آڑ میں مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہ کرے انہوں نے کہا کہ تجارت و بس سروس محض دونوں خطوں میں آمد ورفت کا ایک راستہ ہے انہوں نے کہا بھارت کا پہلا وزیر اعظم کشمیر ی تھا اس کشمیر انسل وزیر اعظم نے بہت نقصان پہنچایا ہے پاکستان کے کشمیر ی انسل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مسئلہ کشمیر کے حل پر تو جہ دیں،انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے لیے بے مثال جدوجہد اور لازوال جدوجہد ہے،جمعیت علماء اسلام آزادکشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو قربانیوں کا تسلسل کشمیریوں نے جاری رکھا ہے شاہد ہی آج تک کسی قوم نے اتنے تسلسل سے جاری رکھی ہوں،کشمیری غلامی کے طوق کو توڑنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج پاکستان بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جار ہا ہے کشمیری بچے بوڑھے اور جوان میدان عمل میں موجود ہیں اور آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،مسلم لیگ(ن ) آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزادی کے لیے عظیم جدوجہد کرنے پر سید علی گیلانی سمیت تمام حریت قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تمام کشمیری قیادت کو آج یہاں اگھٹا کیا،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد اور یک آواز ہے پاکستامیں مسلم لیگ کی حکومت اور وزیر اعظم آزادکشمیر میاں محمد نواز شریف کی قیاد ت میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی،حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کو متنازعہ حیثیت تسلیم کرے،کشمیریوں کو حق خودا رادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کسی کو کشمیر کے حصے بخرے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،سارے مسائل کشمیر سے پانی بھی ،سیاچین بھی کشمیر میں بہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ملت کی طرف سے مظلوم و محکوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر ہم پاکستانی بھائیوں کے دلی طور پر مشکور ہیں،کشمیر ہندوستان کا حصہ نہیں ہے یہ انسانی مسئلہ ہے بھارت کو ایک دن کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دینا ہو گا اقوام متحدہ کے لیے پیغام ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے ،نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نورالباری نے کہا کہ 5فروری یکجہتی کشمیر منانے کا آغاز قاضی حسین احمد نے کیا تھا حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے پانی کامسئلہ ہو یا پاکستان کے دفاع کا معاملہ ہوکشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے 9/11کے بعد پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر پر مختلف آپشنز پیش کر کے مسئلے کو نقصان پہنچایا،نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں محمد اسلم نے کہا کہ کشمیر عوام نے اپنی آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں پیش کیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،کشمیری پاکستان کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں،مسئلہ کشمیرحل ہو تو اس خطے میں امن برپا ہو سکے گا اور معاشی ترقی ہو گی،محمد کاشف چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی ملت کشمیریوں کے شانہ بشانہ تحریک آزاد ی کشمیر میں شریک ہیں کشمیری تنہا نہیں ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے پاکستان سے کاٹنے کی تمام سازشین ناکام ہو ں گئیں