{AF}
شہداء کے مقدس لہو سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملی عبدالرشیدترابی {/AF}
سیالکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مظلوموں کی داد رسی لیے اور محکوموں کی آواز پر لبیک کہنے والے ہمارے محسن ہیں،شہداء کے مقدس لہو سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملی،آزادی اور حریت کی شمع روشن اور استعمار کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں یہاں کے نوجوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہمارے حکمران بین الاقوامی سازشوں میں کا شکار ہو گئے پرویز مشرف نے یوٹرن لیے کر کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایا آزاد کشمیر کے حکمران اور مقبوضہ کشمیر میں بھی حریت کا ایک دھڑا اس کا شکار ہو گیا مگر جماعت اسلامی اور سید علی گیلانی کا موقف تھا وقت نے وہ درست ثابت کیاان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں ورثا شہداء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اور آزادکشمیر اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ آگے بڑھ کر مجاہدین اور شہداء کے ورثاکی سرپرستی کرتی ہے5فروری قاضی حسین احمد ؒ کی پکار پر منعقد کیا جاتا ہے جو پوری دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان کی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کشمیریوں کی پشت پر ہے ہم جماعت اسلامی پاکستان کے شکر گزار ہیں،حق اور باطل کا معرکہ جاری ہے،فتح حق کی ہی ہو گی انہوں نے کہا کہ مصر،تیونس،بنگلہ دیش ہو یا کشمیر اسلامی تحریک حق پر قائل اور ڈٹی ہوئی ہے حق غالب آئے گا اور باطل بھاگ جائے گا انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد دہلی کے فیصلے سنائے جا رہے ہیں بھارت کی آشیر باد پر یہ ظلم و ستم ہو رہا ہے یہ کشمیریوں کو پیغام دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بھارت کو پسندیدہ قرار دینا شہداء کے لہو سے غداری ہے،جماعت اسلامی شہداء کے مقدس لہو سے کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گے،حریت کانفرنس سید علی گیلانی کے کنونیئر غلام محمد صفی نے ورثا شہدا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے یہاں کے نوجوانوں نے آ گے بڑھ کر محکوم اور مظلوم عوام کی مدد کے لیے جا کر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے،باطل کی خدائی ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے،اس کے لیے ہم اپنی جانوں کے نذرانے دینے سے کبھی گریز نہیں کریں گے،شہداء ملت کے ماتھے کا جھومر ہیں،جنہوں نے ملت کے سر فخر سے بلند کر دئیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں ہمیں مل کر تقسیم کشمیر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا شہداء کے مقدس لہو سے کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گے یہ ملت اسلامیہ پاکستان اور جماعت اسلامی اور ورثا شہداء کی ذمہ داری ہے،شہداء کے لہوکے صدقے کشمیر جلد آزاد ہو گا،اجلاس سے امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ عتیق الرحمن نے کہا کہ شہداء ملت کے ماتھے کے جھومر ہیں عبدالقادر شہید شہید پاکستان ہیں جنہوں نے نظریہ پاکستان کے لیے اپنی جان قربان کی حکومت پاکستان کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہو گی ۔