پوری کشمیری قوم حق خودارادیت کے حصول کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر لیبک کہتے ہوئے نکلے ہندوستان بھاگ جائے گا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiپوری کشمیری قوم حق خودارادیت کے حصول کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر لیبک کہتے ہوئے نکلے ہندوستان بھاگ جائے گا،عبدالرشید ترابی{/AF}

 وکلاء اہل دانش سماجی آزاد خطوں کو حقیقی آزادی کا بیس کیمپ بنوانے کے لیے کردار ادا کریں،کشمیرکی آزادی کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے،میاں نواز شریف طویل عرصے کے بعد اقتدار میں یکجہتی منارہے ہیں وہ کشمیرکونسل اور اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں کشمیرپالیسی کا واضح اعلان کریں،قاضی حسین احمد کی جلائی ہوئی کشمیریوں سے شمع یکجہتی بھرپور انداز سے منائی جائے،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیراور جماعت اسلامی پاکستان تاریخی اندازسے منار ہی ہے،جنرل مشرف غداری نہ کرتے تو آج تک ہندوستانی فوج اپنے ہتھیار پھنک کر بھاگ چکی ہوتی،ہندوستان کے اصل چہرے کو ساری دنیا میں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پوری کشمیرقوم مقبوضہ کشمیر،آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری مہاجرین حق خودارادیت کے حصول کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر لیبک کہتے ہوئے نکلیں تو ہندوستان کشمیرسے بھاگ جائے گا،ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج تمام تر ریاستی دہشت گردی کے ریکارڈ توڑنے کے باوجود کشمیریوں کے سینے سے جذبہ آزادی سرد کرنے اور اس کو کچلنے میں کانام ہوچکی ہے جنرل مشرف غداری نہ کرتے تو آج تک ہندوستانی فوج اسلحہ کشمیرمیں پھینک کر انخلا ء کرچکی ہوتی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس اور بعد ازاں بار کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرکو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پالیسیوں کا تسلسل جاررکھنا ضروری ہے،حکومت غفلت کا مظاہرہ کرے تو اہل دانش وکلاء اور سول سوسائٹی اس کو مجبور کردے کہ وہ اپنی پالیسی پر واپس آجائے،انھوں نے کہاکہ میاں نواز شریف ایک طویل عرصے کے بعد اقتدار میں یکجہتی منارہے ہیں وہ اس موقع پر کشمیرکونسل اور اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور کشمیرپالیسی واضح طور پر قوم کے سامنے رکھیں،انھوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کو اقتدار ملے نو ماہ ہوچکے ہیں مگر ابھی تک کشمیری قیادت سے اس مسئلہ پر اس طرح مشاورت کا ہتمام نہیں کیا،کشمیریوں کی ن لیگ سے توقعات ہیں وہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ا ور قائد اعطم کی کشمیرپالیسی کا احیاء کریں ،انھوں نے کہاکہ قاضی حسین احمد مرحوم کی جلائی ہوئی کشمیریوں سے یکجہتی کی شمع کا تقاضاہے کہ اس موقع پر ہندوستان کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا جائے،اس کی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کے ساتھ رویے کے بارے میں دنیا کو آگاہ کیا جائے،ہندوستان نے کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کررکھا ہے،کشمیریوں کو آج کے دورے میں بھی فون تک کی سہولت نہ دینا بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے پانچ لاکھ شہداء آزادی کے لیے پیش کیے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر