{AF}
پانچ لاکھ کشمیری شہداء کا خون پوری قوم پر قرض ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
ریاست جموں وکشمیر کے دونوں خطوں کو آئینی لحاظ سے باہم مربوط کرکے تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنایا جائے،واحدت کشمیرکے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف جہاد کریں گے،بھارت کے ساتھ اس وقت تک تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزا د جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر آج سے پورے آزاد کشمیر گلگت بلتستان،اور پاکستان میں ہفتہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں سینٹرل پریس کلب میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے ضلعی ہیڈ کواٹرز میں سیمینارز،کانفرنسز اور ریلیاں منعقد کی جائیں گئیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کو ہم نے خطوط لکھے ہیں و ہ اپنی سطح پر اس کا اہتمام کررہے ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح حکومت پاکستان اور اپوزیشن نے یکجہتی کشمیر کو منایا گیا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 5فروری مظفرآباد کے دورے کو یقینی بناتے ہوئے اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں اور کشمیر پالیسی کی وضاحت کریں اور دوٹوک الفاظ میں بھارت اور عالمی برادری تک اپنا پیغام پہنچائیں،انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اس وقت تک تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا ،تجارتی لحاظ سے اسے پسندیدہ ملک قرار دینا تحریک آزادی کے لیے نقصان دے پہلو ہے،گزشتہ پارلیمنٹ نے جانے سے قبل قرارداد منظور کی تھی موجود پارلیمنٹ قرارداد لا کر اپنا اصولی موقف اپنائے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کے حل کے لیے پالیسی کا تسلسل اور حکمت عملی سے تحریک آزاد ی کشمیر مضبوط ہو گی اور بھارت پر دباؤ بھی بڑھے گا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے،وقت آ گیا ہے کہ دنیا اور بین الاقوامی اداروں کو بتایا جائے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے باوجود تحریک اسی طرح زندہ ہے انہوں نے کہا کہ اس خطے کے امن اور دنیا کے امن کے لیے اس کا حل ضروری ہے،بین الاقوامی ادارے سفارتی سطح پر بھارت پر اپنا دباؤ ڈالیں،انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے دونوں خطوں کو آئینی لحاظ سے باہم مربوط کرکے تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنایا جائے،اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قائدین حریت ہمارے لیے قابل احترام ہیں،گلے شکوے اور تحفظات ان کے جو ہیں مگر اس کے باوجود ان کی اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا،پرویز مشرف یوٹرن کی وجہ سے حریت تقسیم ہوئی وہاں حریت کو یکسو کرنے کے لیے یہاں کی قیادت کا اصولی اور دوٹو ک موقف واضح ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر اور پاکستان کے ٹریڈرز پر بے بنیاد الزمات لگا کر انہیں بد نام کرنا چاہتا ہے،کانگرس اور BJPالیکشن میں کامیابی کے لیے بیان بازی کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کے مطابق ان خطوں کو حقیقی بیس کیمپ کا کردار بحال کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گئیں۔