{AF}
حکومت پاکستان گذشتہ ادوار کی کمزور کشمیر پالیسی کی اصلاح کے لیے ٹھوس اقدامات کرے،قراردادجماعت اسلامی آزاد کشمیر {/AF}
اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت اجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکی مرکزی مجلس شورٰی کا اجلاس ہوا جس میں قراداد منظور ہوئی ،ترجمان کے مطابق قرارداد میں ورکنگ باؤنڈری پر دیوار برلن کی طرز پر145کلومیٹر طویل دیوار کی تعمیر کے بھارتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تقسیم کشمیر کی ایک سازش اوربین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی شدید پامالی قرار دیاگیاہے جلاس اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ بھارت نے اس عرصہ میں مقبوضہ ریاست میں ریاستی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں شہادتوں کے علاوہ لوگوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچادوسری جانب کشمیر اور پاکستان کے خلاف جارحانہ ماحول پیدا کرنے کے لیے وادی کشمیر میں مجاہدین کے ساتھ جعلی جھڑپوں کاڈرامہ رچایا گیا جسے خود بھارتی ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں بے نقاب کیاہے۔ مرکزی مجلس شورٰی کا یہ جلاس اس پر بھی تشویش کا اظہار کرتاہے کہ موجودہ حکومت پاکستان گذشتہ ادوار کی کمزور کشمیر پالیسی کی اصلاح کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی بجائے بھارت سے ہر حال میں دوستی قائم کرنے کی گزشتہ حکومتوں ہی کی پالیسی کے تسلسل کو قائم رکھے ہوئے ہے۔ لہٰذا اجلاس حکمران جماعت اور حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتاہے کہ اس اہم مسئلے میں ایک فریق کی حیثیت سے کشمیری اور پاکستان کی قومی قیادت کی مشاورت سے ایک ایسی جامع کشمیر پالیسی تشکیل دی جائے جو تحریک آزادی کشمیر کی تقویت اور کامیابی کاذریعہ بن سکے اور اجلاس مطالبہ کرتاہے کہ اس طرح بھارت پر بین الاقوامی دباؤ کا موثر اہتمام کیاجاسکے اور وہ کالے قوانین کے خاتمہ ، فو جی انخلاء اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے لیے مجبور ہو ۔ اجلاس یہ مطالبہ کرتاہے کہ مقبوضہ ریاست میں تحریک آزادی کشمیر کی حوصلہ افزائی کے لیے آمدہ فروری میں بھرپور ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا اہتمام کیا جائے اور اس موقع پر قومی سطح پردیگر سرگرمیوں کے علاوہ حکومتی اور پارلیمنٹ کی سطح پر دوٹوک انداز میں بھارتی مظالم کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے تاریخی اور قومی موقف کی تجدید کی جائے۔ نیز اقوام متحدہ ، او آئی سی ،یورپی یونین اور دیگر بین الاقوامی سیاسی اور انسانی حقوق کے اداروں میں بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کیاجائے اور بھارت پر یہ بھی واضح کیاجائے کہ مسئلہ کشمیر پر ٹھوس پیش رفت کے بغیر بھارت سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتایہ اجلاس حکومت سے یہ مطالبہ بھی کرتاہے کہ ورکنگ باؤنڈر ی پر دیوار برہمن کی تعمیر کے عمل کو روکنے کے لیے سیاسی سفارتی ، قانونی اور دیگر تمام ضروری اقدامات بروئے کار لانے کا اہتمام کیاجائے۔