گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکو آئینی طور پر باہم مربوط کرکے آزاد ی کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،جماعت اسلامی کی قرارداد

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkگلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکو آئینی طور پر باہم مربوط کرکے آزاد ی کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،جماعت اسلامی کی قرارداد {/AF}

اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کا جلاس ہوا جس میں قرارداد پاس ہوئی ہے ترجمان کے مطابق قراردادا میں حکومت سے مطالبہ کیا گیاہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی موجودہ نازک موقع پر کوئی ایسا فیصلہ کرنے سے باز رہے جس سے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی ریاستی حیثیت کو نقصان پہنچے بلکہ ریاست کے دونوں خطوں کو باہم ملا کر ایک عبوری آئین کے تحت ایک ایسا مضبوط نظام تشکیل دے جس کے تحت دونوں خطوں کے عوام کو تحریک آزادی کشمیر میں بھر پور حصہ لینے کا موقع مل سکے ۔جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کی ششماہی شوریٰ کا اجلاس گلگت بلتستان کی سیاسی حالات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتا ہے ۔ خاص طور پر موجودہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہو چکی ہے ۔ موجودہ پیکیج نے عوامی مسائل و مشکلات میں اضافہ کیا ہے ۔ لوگوں میں شدید مایوسی پھیلی ہوئی ہے ۔میرٹ کاقتل عام کرپشن ‘ فرقہ واریت ‘ اضلاع میں دوریاں موجودہ پیکیج کے تحفے ہیں ۔ گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے پیکیج نے علاقے کی اس حیثیت کو نقصان پہنچایا ہے۔ شوریٰ کا اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی فیصلے پر عمل درآمد کرا کے مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق دیے جائیں اور تمام دینی اور سیاسی جماعتیں کے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر نیا سیٹ اپ دیا جائے ۔ اعتماد میں لیے بغیر کوئی بھی فیصلہ قابل قبول نہ ہوگا ۔ اجلاس گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی کرپشن پر شدید تشویش کا ظہار کرتا ہے ۔ بالخصوص محکمہ تعلیم ‘ پی ڈبلیو ڈی ‘ واپڈ میں کرپشن کو روکا جائے ۔اجلاس چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو کرپشن کے خلاف اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ جو بھی فرد کرپشن میں ملوث ہو اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔اجلاس گلگت بلتستان میں صرف تین سیٹوں کے اضافے کی تجویز مسترد کر کے تمام اضلاع میں آبادی کے تناسب سے سیٹوں میں اضافے کا مطالبہ کرتا ہے اور آنے والے الیکشن سے پہلے الیکٹرول لسٹیں نادرا کے ذریعے بنوائی جائیں ۔ اجلاس یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان بالخصوص ضلع گلگت میں امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے ۔ موجودہ حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے ۔ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے اور تمام لنک روڈز پر سخت سیکورٹی کی جائے ۔ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ K.I.Uقومی اثاثہ ہے اسے فرقہ واریت کی بھینٹ نہ چڑھنے دیا جائے اور نئے وائس چیئرمین کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے ۔ میڈیکل کالج کا قیام فوراً عمل میں لایا جائے اور ایسے مقام پر تعمیر کیا جائے جہاں سب آسانی سے آسکیں۔ K.I.Uکے کیمپس غذر‘ ہنزہ نگر اور دیامر میں بھی قائم کیے جائیں۔اجلاس یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ دیامر اور کوہستان حد بندی کے تنازعے کو فوراً حل کیا جائے اور اجلاس یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ دیامر ڈیم اور بونجی ٹنل کے کام کی رفتار میں تیزی لائی جائے۔ نیز KKHمیں سیکورٹی کے نام پر کنوائے کر کے گلگت بلتستان کے مسافروں کو بلاوجہ تنگ کیاجا رہا ہے اس کنوائے کا خاتمہ کر کے پٹرولنگ سسٹم کو موثر بنایا جائے ۔ اجلاس کشمیر کلچر بورڈ میں پہلی دفعہ گلگت بلتستان کو نمائندگی دینے کے اقدام کی مکمل حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ آئندہ بھی باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔اجلاس یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ چائنہ حکومت سے راہداری کے منصوبے شروع کرنے سے پہلے گلگت بلتستان کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے ۔ اجلاس حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ استور روڈ اور اسکردو روڈ دفاعی لحاظ سے اہمیت کی حامل ہیں فوراً توسیع کا کام شروع کیا جائے اور گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے اور ان کے جائز مطالبات حل کیے جائیں ۔ ہسپتالوں میں غریب مریضوں سے بھاری فیسیں لی جاتی ہیں جنہیں فوری ختم کیا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر