جماعت اسلامی بلوچ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ کے امیدوار کی حمایت کرے گی،عبدالرشید ترابی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی بلوچ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ کے امیدوار کی حمایت کرے گی،عبدالرشید ترابی{/AF}

پاکستان مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے صدر راجہ فاروق حیدر ،سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر جماعت اسلامی کے دفترپہنچ گئے عبدالرشیدترابی سے اہم ملاقات ،مل کر چلنے پر اتفاق،کشمیر کی آزادی اور اصلاح احوال کے لیے مل کر چلیں گے،فاروق حیدر

اسلام آباد( پ ر) مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر،سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر جماعت اسلامی کے دفتر آئے اور درخواست کی کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر بلوچ کے ضمنی انتخابات میں ان کے امیدوار کی حمایت کرے،راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم بیس کیمپ میں اصلاحات کے لیے آئندہ بھی مل کر چلیں،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی،نائب امیر ڈاکٹر مشتاق احمد،نائب امیر نورالباری،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم موجود تھے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ وہ بلوچ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ووٹ بھی دیں اور سپورٹ بھی کریں،اس موقع پر قائدین کے درمیان عوام کے حقوق کے تحفظ آئینی اصلاحات بھی زیر بحث آئیں اور دونوں پارٹیوں میں اتفاق رائے پایا گیاکہ آئینی اصلاحات مشترکہ تجاویز کی روشنی میں کی جائیں،جماعت اسلامی کی طرف سے ضمنی انتخابات میں حمایت کرنے پر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہماری درخواست پر ہمیں تعاون کا یقین دلایا ہم نے اس سے قبل بھی ان سے رابطہ کیا تھا،ہماری خواہش ہے کہ آئندہ مل کر چلیں خطے کی بہتری اورمسائل کے حل کے حوالے سے مل کر جدوجہد کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر