{AF}
عبدالرشید ترابی سے شاہ غلام قادرکے وفد کے ہمراہ ان کے گھر جا کرملاقات ،بلوچ کے ضمنی الیکشن میں تعاون مانگ لیا{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی سے مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ترجمان کے مطابق شاہ غلام قادر وفد کے ہمراہ عبدالرشید ترابی کے گھر پہنچ گئے اور بلوچ کے ضمنی انتخاب میں تعاون مانگ لیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع سدھنوتی نے اپنی سفارشات بھیجی ہیں جن میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جماعت اسلامی الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے حصہ لے گی،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی جماعت سے مشورہ کر کے فیصلہ کیا جائے گا۔