جماعت اسلامی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر رب کی رضا کے حصول کے لیے کرتی ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiجماعت اسلامی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر رب کی رضا کے حصول کے لیے کرتی ہے ،عبدالرشید ترابی {/AF}

متاثرین زلزلہ کے لیے اربوں ڈالر نااہل حکمرانوں کی نااہلی کی نذر ہوئے،متاثرین آج بھی مٹی کے ڈھیر پر پڑے ہوئے ہیں،مغربی این جی اوز فوٹو سیشن کرکے واپس چلیں گئیں متاثرین کی خدمت الخدمت اور اسلامی این جی او ز آج تک کررہی ہیں الخدمت فاؤنڈیشن نے آزا دکشمیر اور گلگت بلتستان میں قابل تقلید ادارے قائم کیے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر رب کی رضا کے حصول کے لیے کرتی ہے ،متاثرین زلزلہ کے لیے اربوں ڈالر نااہل حکمرانوں کی نااہلی کی نذر ہوئے،متاثرین آج بھی مٹی کے ڈھیر پر پڑے ہوئے ہیں،مغربی این جی اوز فوٹو سیشن کرکے واپس چلیں گئیں متاثرین کی خدمت الخدمت اور اسلامی این جی او ز آج تک کررہی ہیں الخدمت فاؤنڈیشن نے آزا دکشمیر اور گلگت بلتستان میں قابل تقلید ادارے قائم کئے ، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں کشمیریوں کی مدد کی،زلزلہ ہو یا سیلاب الخدمت فاؤنڈیشن نے ہر مرحلے پر آگے بڑھ کر اپنا کردا ر ادا کیا،سید مودودی ؒ نے جب جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی تو دیگر تمام شعبوں کے ساتھ انہوں نے خدمت خلق کا شعبہ بھی الگ سے قائم کیا جو اب ایک تباور درخت بن کر الخدمت فاؤنڈیشن کی صورت میں ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے راولپنڈی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چنار ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن،صدر الخدمت فاؤنڈیشن آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹرریاض احمد،محمود احمد،حرم فاروق سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن آزاد جموں وکشمیر اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ الخدمت پورے پاکستان میں بڑے بڑے ادارے ہسپتال بنا کر غریبوں کے لیے سستہ اور مفت اور بہترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں الخدمت نے مختلف ادارے قائم کیے ہیں آغوش سینٹرز جن میں یتیم بچوں کی تعلیم رہائش اور کھانے پینے کو کوچنگ اور تعلیم کا مکمل انتظام ہے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لیے بھی الخدمت فاؤنڈیشن نے آگے بڑھ بھرپور تعاون کیا،انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں تعلیم ،صحت اور پینے کا صاف پانی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر ہمارے ہاں نظام کی خرابی کی وجہ سے ایسا سرے سے ہی ممکن نہیں ہے اس لیے الخدمت فاؤنڈیشن مخیر افراد کے تعاون سے ادارے قائم کر کے غریبوں کے لیے وہ تمام سہولیات جو بڑے ہسپتالوں میں ہیں وہ یہاں ہوں گی انہوں نے کہا کہ یہاں پر زلزلہ کے بعد بڑی تعداد میں کشمیر ی آباد ہوئے ہیں جو بڑے ہسپتالوں میں علاج نہیں کرا سکتے یہاں پر انہیں ماہر ڈاکٹرز کی سہولت میسر ہو گی،تقریب سے خطاب کرتے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ خدمت کے میدان میں الخدمت غریبوں کے لیے بہترین ہسپتال کا قائم کر لیا ہے امید ہے لوگ تعاون فرمائیں گے الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض نے کہا کہ یہاں پر تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں ہر طرح کے ٹیسٹ اور آپریشن کی سہولت بھی موجود ہے اور ہر ٹیسٹ 80فیصد کم فیس پر کیے جائیں گے اور ایسے افراد جو فیس ادا نہیں کر سکتے ان کو فری چیک اپ اور فری ادویات فراہم کی جائیں گئیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر