{AF}
بھارت کشمیریوں سے کئے وعدے پورے کرے ٗ جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع اسلام آباد{/AF}
قرارداد آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے ٗ علی گیلانی کی جدوجہد کو خراج تحسین
راولپنڈی(پ ر) بھارت کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرے اور انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دے ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق پامالیاں قابل مذمت ہیں ۔ آزاد حکومت اداروں میں میرٹ کے قیام کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ایک قرارداد میں کیا گیا ہے ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی کی آواز دبانے کے بجائے اقوام متحدہ میں کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق قراردادوں کو عملی جامہ پہنائے اور انہیں ان کا پیدائشی حق خودارایت دے۔ قرارداد میں قائد حریت سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے عظیم جدوجہد اور استقامت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کشمیر میں دی جانے والی قربانیوں کے نتیجے میں آزادی کی منزل ضرور حاصل ہو گی۔ قرارداد میں حکومت آزاد کشمیر کی توجہ آزاد میں میرٹ سے ہٹ کر ہونے والی تقرریوں کی طرف دلاتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ تمام اداروں میں میرٹ پر تقرریاں کی جائیں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں۔اجلاس امیر ضلع راجہ فاضل تبسم کی زیرصدارت ہواور کا م کا جائزہ لی گیا۔