{AF}
جنوبی ایشیاء میں امن کا خواب مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
جماعت اسلامی وحدت کشمیر کی علامت ہے کشمیر کے حصے بخرے نہیں ہونے دیں گے،کشمیر کی آزادی اور اسلامی انقلاب ہمارا نصب العین ہے،روایتی پارٹیاں اور قیادتیں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے،امید کی واحد کرن جماعت اسلامی ہے،عوام جماعت اسلامی میں شامل ہوں تا کہ اﷲ کا نظام نافذ ہو سکے راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا ء میں امن کا خواب مسئلہ کشمیر کے حل ہی سے شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے،مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر نہ تو پاکستان کے درمیان بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے اور نہ ہی اس کو سایئڈ لائن کر کے کوئی اور مسئلہ حل ہو سکتا ہے،عالمی دنیا اگر جنوبی ایشیا میں امن چاہتی ہے تو اس کو اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلواناہو گا،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کے سارے خطوں میں موجود ہے اور یہ وحدت کی واحد علامت ہے کشمیر کے حصے بخرے نہیں ہونے دیں گے،اس کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور اسلامی انقلاب ہمارا مشن اور نصب العین ہے،انہوں نے کہا کہ تمام روایتی پارٹیاں اور قیادتیں گزشتہ 65سالوں سے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہیں،مال بناؤ پارٹیاں اور قیادتیں آخری مراحل میں ہیں عوام ان کے گرتی ہوئی دیواروں کو دھکا دیں تا کہ آزاد خطے میں حقیقی اسلامی معاشرہ اور ریاست قائم ہو سکے یہی ریاست کشمیر کی آزادی کی تھریک کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔