مساجد اﷲ کے گھر ہیں انہیں آباد رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiمساجد اﷲ کے گھر ہیں انہیں آباد رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}

پلندری( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ دنیا میں مساجد میں اضافہ اور مندر اور گرجے سوکڑ رہے ہیں،یہ اسلام کی آفاقی دعوت کا نتیجہ ہے،انبیاء ؑ کی زندگیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،سیرت کا حقیقی پیغام عام کرنا وقت کی ضرورت ہے،میلاد کو محض رسم کے طور پر منانے سے وہ مقاصد حاصل نہیں ہوں گے جو ان کی سیرت پر عمل پیر اہوکر حاصل ہوں گے،ربیع الاول کا حقیقی پیغام آج یہ ہے کہ اﷲ کے دیے ہوئے نظام کے غلبے کی کوشش کی جائے جو مغرب نے نام نہاد حکمرانوں کے ذریعے مغلوب کردیاہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے پلندری میں جامع مسجد الحطیم کی تکمیل پر منعقد سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی عبدالروف صابر نے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ قول وفعل کے تضاد کو ختم کرکے یک رنگی اختیارکرنا ہو گی اور توحید کے عقیدے کے تصور کو عملی زندگی میں سمانا ہو گا،محبت رسول ﷺ کے تین تقاضاہیں ،سچ بولو،امانت میں خیانت نہ کرو اور پڑوسیوں کے حقوق ادا کرو،ہمارے معاشرے کا المیہ یہ کہ یہاں حق کو چھپانے کا اہتمام ہورہاہے حق کو دبانے کی کوشش ہورہی ہے،سچ پرکھڑا ہونا اور اس کا ساتھ دینا مشکل ہورہاہے،معاشرے کا ہر فرد یہ کہتا ہے کہ اگر وہ جھوٹ نہ بولے تو وہ کاروبار میں ترقی حاصل نہیں کر سکتا،ہمارے پاس یہ جو زندگی ہے یہ اﷲ کی امانت ہے اور اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،خود کشی کو حرام اسی لیے قرار دیا گیا ہے یہ جان اﷲ کی ہے اسی لیے خود کشی کو فوجداری جرم قرار دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فرقوں ،برادریوں اور علاقوں کے بالاتر ہو کر نظام مصطفی کے قیام کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے،ان حالات میں ایک طرف مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی تحریک جاری ہے تو دوسرے طرف نظام مصطفی کی تحریک جاری ہے ایسے وقت میں ہمیں بنی ؐ کی سنت کو زندہ کرنا ہو گا آج مقبوضہ کشمیر میں مظلوم مسلمانوں پر ظلم و ستم ہو رہا ہے،ایک لاکھ سے زاہد شہید،ہزاروں لاپتہ اور گمنام قبروں کا انکشاف ہوا ہے،یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،ایسے میں اگر ریاست اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرے گی تو پھر مختلف تنظیمیں وجود میں آئیں گئیں،انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر نظام تعلیم تباہی کی طرف گیا تو لوگوں نے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بنا کر ایک متبادل نظام دیا سیکوڑٹی کی وجہ سے لوگوں نے پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ رکھے،صحت کا نظام جب مسائل حل نہ کر سکا تو پرائیویٹ ہسپتال قائم ہو گے یہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ معاشرے میں پیدا ہونے والے مسائل کا ادراک کرے اور اس کے لیے اپنی حکمت عملی ترتیب دے،آج مسلمانوں کو بنیاد پرست،انتہا پسند اور دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے جو مغرب کا ایجنڈا ہے جہاد کو دہشت گردی کا لیبل لگا کر مسلمانوں کو سنت سے دور کرنے کے لیے کوشش ہو رہی ہیں ایسے مشکل حالات میں ہمیں بنی ؐ کی سنت کو زندہ کرتے ہوئے جہاد کرنا ہو گااہل کشمیرکو اسی طرح کھڑے ہونا چاہیے جس طرح 1947میں جہا دکیا تھا ،نظام مصطفی کے نفاذ کی صورت ابھی نہیں نکلی اس کے لیے جہاد کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ عبدالروف صابر نے ایک بڑا دینی اداراہ بنا لیا ہے ،یہ ایک بڑا صدقہ جاریہ ہے مساجد کو آباد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،جسے ادا کرنا چاہیے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر