اتباع رسول ﷺکا شعوری تقاضاہے کہ نبی کے مشن کو زندہ رکھا جائے اوراس کے قیام کی جدوجہداولین ترجیحی ہو،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiاتباع رسول ﷺکا شعوری تقاضاہے کہ نبی کے مشن کو زندہ رکھا جائے اوراس کے قیام کیجدوجہداولین ترجیحی ہو،عبدالرشید ترابی{/AF}

 قول وفعل کے تفاوت کو ختم کرکے توحید کے عقیدے کے تصور کو عملی زندگی میں لاگو کیا جائے،محبترسول ﷺ کے تین تقاضاہیں ،سچ بولو،امانت میں خیانت نہ کرو اور پڑوسیوں کے حقوق ادا کرو،ہمارے معاشرے کا المیہ یہ کہ یہاں حق کو چھپانے کا اہتمام ہورہاہے حق کو دبانے کی کوشش ہورہی ہے،سچ پرکھڑا ہونا اور اس کا ساتھ دینا مشکل ہورہاہے،شعور کا حال یہ کہ اپنے بچوں کی شادی میں کروڑوں خرچ کریں گے مگر شہید کے لواحقین کی کفالت نہیں کریں گے،جماعت اسلامی فرقوں ،برادریوں اور علاقوں کے بالاتر ہو کر نظام مصطفی کے قیام کے لیے اٹھی ہے آپ اس کے ساتھ چلیں میرپور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اتباع رسول ﷺ کا شعوری تقاضاہے کہ نبی کے مشن کو زندہ رکھا جائے اور اس کے قیام کے لیے جدوجہد کو اولین ترجحی بنایا جائے،جب تک یہ نہیں ہوگا اس وقت تک ہمیں اپنے ایمان کی خیر منانا ہوگی،میلاد کو محض رسم کے طور پر منانے سے وہ مقاصد حاصل نہیں ہوں گے جو ان کی سیرت پر عمل پیر اہوکر حاصل ہوں گے،ربیع الاول کا حقیقی پیغام آج یہ ہے کہ اﷲ کے دیے ہوئے نظام کے غلبے کی کوشش کی جائے جو مغرب نے نام نہاد حکمرانوں کے ذریعے مغلوب کردیاہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی میرپور شہر کے زیراہتمام سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رنما مولانا جاوید قصوری،امیر ضلع مولانا عتیق الرحمان،امیر شہر نعمان اکرم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ قول وفعل کے تفاوت کو ختم کرکے توحید کے عقیدے کے تصور کو عملی زندگی میں لاگو کیا جائے،محبت رسول ﷺ کے تین تقاضاہیں ،سچ بولو،امانت میں خیانت نہ کرو اور پڑوسیوں کے حقوق ادا کرو،ہمارے معاشرے کا المیہ یہ کہ یہاں حق کو چھپانے کا اہتمام ہورہاہے حق کو دبانے کی کوشش ہورہی ہے،سچ پرکھڑا ہونا اور اس کا ساتھ دینا مشکل ہورہاہے،شعور کا حال یہ کہ اپنے بچوں کی شادی میں کروڑوں خرچ کریں گے مگر شہید کے لواحقین کی کفالت نہیں کریں گے،جماعت اسلامی فرقوں ،برادریوں اور علاقوں کے بالاتر ہو کر نظام مصطفی کے قیام کے لیے اٹھی ہے آپ اس کے ساتھ چلیں،انھوں نے کہاکہ آج پوراکفر اسلام کے خلاف صف آرا ہے جس طرح نبی ﷺ کے دور میں تھا آج مشکل یہ ہے کہ ہمارے مسلمان حکمران بھی ان کی صف میں کھڑے ہیں،ستم بالائے ستم یہ ہے کہ مغرب جو انسانی حقوق اور جمہوری حقوق کا علمبردار بنتاہے وہ مصر ،الجزائر ترکی اور بنگلہ دیش میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑاہا ہے اور ہمارے اپنے جو مغرب کے غلام ہیں ان کے نظام کے دل دادا ہیں وہ اسلام کے خلاف صف آراء ہیں،ان حالات میں ایک طرف مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی تحریک جاری ہے تو دوسرے طرف نظام مصطفی کی تحریک جاری ہے ایسے میں اہل کشمیرکو اسی طرح کھڑے ہونا چاہیے جس طرح 1947میں جہا دکیا تھا ،نظام مصطفی کے نفاذ کی صورت ابھی نہیں نکلی اس کے لیے جہاد کرنا ہوگا جماعت اسلامی انے پلیٹ فارم فراہم کردیاہے،میرپور ڈویثرن میں ہماری دعوتی مہم جاری ہے عوام اور خواص اس میں شریک ہوں ہمارے ممبر بنیں،نظام مصطفی کے نظام اور کشمیرکی آزادی کے لیے جماعت اسلامی جو جدوجہد کررہی ہے اس کے لیے آپ کا تعاون اورساتھ چلنا ضروری ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر