{AF}
نظام مصطفی کا نفاذ اور کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد ہر مسلمان پر فرض ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
اسوہ رسول ﷺپر عمل پیرا ہوکرہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں،ہمارے مسائل کا حل اسلامی انقلاب ہے،تبدیلی کا حقیقی ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،کشمیر کی آازادی اور اﷲ کے دیے ہوئے نظام کا نفاذ ہمار امشن لے ڈڈیال( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہنظام مصطفی کا نفاذ اور کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد ہر مسلمان پر فرض ہے،اسوہ رسول ﷺپر عمل پیرا ہوکرہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں،ہمارے مسائل کا حل اسلامی انقلاب ہے،تبدیلی کا حقیقی ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،کشمیر کی آازادی اور اﷲ کے دیے ہوئے نظام کا نفاذ ہمار امشن لے سیرت النبی ؐ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کواسوہ رسول کے مطابق گزاریں،قرآن مجید کتاب ہدایت اور ہمارے لیے مشعل راہ ہے،نظام کی تبدیلی تک ہم اپنے اجتماعی مسائل سے نہیں نکل سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جب تک یہاں اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم نہیں ہوسکتا اس وقت تک یہاں امن قائم نہیں ہو سکتا ،کانفرنس سے جماعت اسلامی گجرات کے امیر مولانا اصغر،امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور مولانا عتیق الرحمن اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پوری قوم اجتماعی استغفارکرے اور یہاں نظام مصطفی کے نفاذکے لیے کوشش کرے،انہوں نے کہا کہ میلاداور سیرت کانفرنسز محض رسم کے طورپر نہ منایا جائے بلکہ نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کیاجائے،نبی کے مشن کا تقاضا ہے کہ قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جہاد کیا جائے، اقامت دین کے لیے جہاد کیا جائے اور اپنی ذات سے اس کا آغاز کیا جائے،انھوں نے کہاکہ نظام مصطفی کے نفاذ اور کشمیرکی آزادی ہمارے اوپر فرض ہے،اس وقت بیس کیمپ میں اجتماعی طورپر وہ کردار ادا نہیں ہورہاہے جس آزادی کی تحریک کا تقاضاہے،یہاں حکومت کے مزلے لوٹنا ہی نصب العین بنا دیا دیاہے