پاکستان او رآزاد کشمیرمیں گوناگوں مسائل نبی ﷺ کے مشن سے بے وفائی کا نتیجہ ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiپاکستان او رآزاد کشمیرمیں گوناگوں مسائل نبی ﷺ کے مشن سے بے وفائی کا نتیجہ ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}

میلاد اور سیرت کانفرنسز محض رسم کے طور پر نہ منائی جائیں بلکہ نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے،ان کے مشن کی تکمیل کا تقاضاہے کہ قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جہاد کیا جائے،امریکہ اور مغرب کی ڈکٹیشن پر بنانے والی پالیسیوں کی باعث آج پورا ملک شدید بحران کا شکا ر ہے مہنگائی بے روزگاری،بدامنی اور انتشار انہی پالیسیوں کا شاخسانہ ہے،مغر ب ہمارے نوجوانوں کو ہدف بنا کر مغربی تہذیب میں غرق کرکے اپنی شاندار تاریخ سے لاتعلق کرنا چاہتاہے اسلامی جمعیت طلبہ آج کے دورمیں ایک نعمت ہے باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیرمیں گونا گوں مسائل بنی ﷺ کے مشن سے بے وفائی کا نتیجہ ہے،یہ ملک ہمارا اباء اجداد نے لاکھوں جانوں کی قربانی دے کر اس لیے حاصل کیا تھاکہ یہاں قرآن وسنت کا نظام ہوگا اسلام کا اجتماعی نظام عدل پر قائم ہوگا مگر ہم نے عہد کی خلاف وزری کی او ر آج اس کی گرفت میں ہیں،اس عذاب سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ پوری قوم استغفار کرکے واپس اسی عہد کی طرف لوٹ آئے اور یہاں نظام مصطفی کا نفاذ کرے،ان خیالا کا اظہارانھوں نے میلاد کے موقع پر سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مولانا امتیاز صدیقی،سیکریٹری جنرل جمعیت علماء جموں کشمیر،ڈپٹی کمشنر چوھدری گفتار،مفتی وجاہت حسین گردیزی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ میلاداور سیرت کانفرنسز محض رسم کے طورپر نہ منایا جائے بلکہ نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کیاجائے،نبی کے مشن کا تقاضا ہے کہ قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جہاد کیا جائے،انھوں نے کہاکہ آج تجدید عہد کا دن ہے،آج کے دن کا یہی پیغام ہے کہ اقامت دین کے لیے جہاد کیا جائے اور اپنی ذات سے اس کا آغاز کیا جائے،انھوں نے کہاکہ نظام مصطفی کے نفاذ اور کشمیرکی آزادی ہمارے اوپر فرض ہے،اس وقت بیس کیمپ میں اجتماعی طورپر وہ کردار ادا نہیں ہورہاہے جس آزادی کی تحریک کا تقاضاہے،یہاں حکومت کے مزلے لوٹنا ہی نصب العین بنا دیا دیاہے،درء اثناء اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام چھتر میں سیرت کانفرنس سے بھی خطاب کرتے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ امت کے نوجوانوں نے دین کے قائم کے لیے ہمیشہ ہراول دستے کا کام کیا ہے اسلام کے اولین دور میں بھی نوجوان ہی تھے جنھوں نے دین کے لیے قربانی پیش کی،انھوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی احیاء اسلام کی تحریکیں چل رہی ہیں وہاں نوجوانوں ہی ہراول دستہ ہیں کشمیر،فلسطین اور افغانستان سمیت ہر جگہ نوجوان کرداراداکرر ہے ہیں،نوجوانوں کے خلاف مغرب نے بھی خاصل منصوبہ بندی کررکھی ہے،مغرب امت کے نوجوانوں کو ان کی شاندار تاریخ سے لاتعلق کرکے ان کو مغرب کی تہذیب میں غرق کرکے ان کو اپنے مشن سے دور کرنا دچاہتی ہے،اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان اس سازش کے خلاف بھی جہاد کررہے ہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر