جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی کی چالیس سالہ محنت رنگ لائی،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے درمیان دوریاں کم ہونے لگیں

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی کی چالیس سالہ محنت رنگ لائی،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے درمیان دوریاں کم ہونے لگیں {/AF}

ریاست کے دونوں آزاد خطوں کے عوام کے درمیاں خلیج حائل کرنے والے بڑے لیڈر وجہ نزابنے ،آزاد خطے کے واحد لیڈر عبدالرشید ترابی تھے جو اس خلیج کو کم کرنے اور ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو باہم مربوط کرکے تحریک آزادی کشمیرکا حقیقی بیس کیمپ بنانے اور یہاں باعزت اور باوقار سیٹ اپ کے لیے جدوجہد کرتے رہے،گلگت بلتستان ،آزاد خطے کے عوام کے ساتھ ساتھ مقبوضہ ریاست کے عوام بھی عبدالرشید ترابی کو ہی اپنا قائد او رنجات دہندہ خیال کرتے ہیں اسلام آباد( راجہ ذاکرخان،تجزیہ )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر عبدالرشید ترابی کی چالیس سالہ محنت رنگ لائی اور ریاست کے دونوں آزاد حصوں کے عوام کے درمیاں دوریاں کم ہونے لگیں،ذرائع کے مطابق ان دوریوں کو کم کرنے عبدالرشید ترابی کو چالیس سال مسلسل محنت کرنا پڑی وہ آزاد خطے کے واحد لیڈر تھے جنھوں نے اس خلیج کو محسوس کیا اور اس کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے،جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو آزاد کشمیرجموں اور گلگت بلتستان میں ایک ہی نظم ہے یہ پاکستان جماعت کی شاخ نہیں ہے بلکہ دستور ی طور پر آزاد جماعت ہے،عبدالرشید ترابی نے مسلسل محنت کوشش اور ایک دوسرے کے درمیان غلط فہمیوں کی ختم کرکے کافی حد تک ایک دوسرے کو قریب لایا،تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اپنی پوری کابینہ اور ممبران جی بی سمیت مظفر آباد آئے ان کا استقبال ہوا،یہ ریاست کے دونوں آزا دحصوں کے لیے ایک نیک شگون ہے اور اس سے نہ صرف باہم مسائل حل ہوں گے بلکہ اس سے تحریک آزادی کشمیرکو تقویت ملے گی،ریاست کے دونوں آزاد خطے باہم مربوط ہوکر تحریک آزادی کشمیر کے لیے عملی اقدامات کریں تو مسئلہ کشمیردنوں میں حل ہوسکتاہے،کشمیرکی آزادی کی تحریک دنیا کی وہ واحد تحریک ہے جس کو اس طرح کا بیس کیمپ موجود ہے ،دنیا کی کسی اور آزادی کی تحریک کو اس طرح کا بیس کیمپ موجود نہیں تھا،یہ دونوں خطے اپنے بجٹ کا حصہ تحریک آزادی کشمیرکے لیے لگائیں اور سفارتی محاذ پرا پنا کردار ادا کریں تو ہندوستان کا منہ بند کرسکتے ہیں کہ پاکستان کشمیرمیں مداخلت کررہاہے یہ دونوں خطے پاکستان کو بھی سرخرو کرسکتے ہیں،عبدالرشید ترابی آزاد خطے کے وہ واحد لیڈر ہیں جو تحریک آزادی کشمیرکے لیے اپنی زندگی وقف کیے ہوئے ہیں،سفارتی ،سیاسی ریلیف حتیٰ کے ہر محاذ ہر ہندوستان کو بے نقاب کیا،اس حوالے سے آزاد خطے کی سیاسی قیادت نے دل کھول کر عبدالرشید ترابی کی حوصلہ افزائی کی ،غازی ملت سردارابراہیم مرحوم نے تو راولاوکوٹ میں نوید فتح کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ وہ انھوں نے اﷲ سے دس سال مزید زندگی مانگ لی ہے اور وہ زندگی عبدالرشید ترابی کی قیادت میں کشمیرکی آزادی کے لیے ہے اور یہ انھوں نے ثابت بھی کیا،نوابزادہ نصراﷲ مرحوم کے ہمراہ غازی ملت سردار ابراہیم اور عبدالرشید ترابی کا دورہ یورپ تاریخ کااہم باب ہے،اسی طرح سردار عبدالقیوم نے بھی دل کھول کر داد کی اور کہاکہ ہمارے بعد کشمیریوں کو جو عبدالرشیدترابی کی شکل میں قیادت ملی ہے اس سے قوم کی امید کی نوید ہے،موجود ہ صدر سردار یعقوب خان عبدالرشید ترابی کی طرف سے گلگت بلتستان کانفرنس کے موقع پر اعلان کیاکہ اگر ریاست کے آزاد خطے باہم مربوط ہوجائیں تو میں صدر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں اسی طرح سابق صدر راجہ ذوالقرنیں بھی اعلان کیا تھاکہ وہ بھی حاظرہیں،وزراء عظم میں راجہ فاروق حیدر اور چودھدری عبدالمجید نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا اور ان کو لیے حوصلے کا پیغام دیا،ان کاوشوں کے نتیجے میں آج پیش رفت نظر رہی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر