{AF}
مساجد اور قرآنی درس گاہوں میں اضافہ اسلام کی آفاقیت اور حقانیت کی روشن دلیل ہے ،عبدالرشید ترابی {/AF}
مندروں ،گرجاگھروں اور بت خانوں کا سکڑنا باطل ہونے کی علامت ہے،ریاست اورحکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مساجد اور مدارس کی سرپرستی کرے تاکہ فرقہ واریت اور مسالک کی بنیاد پر نفرتوں میں کمی آئے،مساجد اور مدارس کے لیے بجٹ مختص کیا جائے،مسجد نبوی کو بنی ﷺ نے دین کے ابلاغ کے لیے مرکز بنایا تھا،معاشرے کی اصلاح کے لیے لوگ اور اسلامی تحریکیں اپنے بل بوتے پر دین کی دعوت کا کام کررہے ہیں،اسلامی تشخص اور معاشرے کی اصلاح کے لیے ضروری ہے ان اداروں کو مضبوط بنایا جائے،کشمیرکی آزادی اور اسلامی انقلاب کے لیے مساجد کااہم کردار ہے دھیرکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مساجد اور قرآنی درس گاہوں میں اضافہ اسلام کی حقانیت اور س کی آفاقیت کی روشن دلیل ہے،آج پوری دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے دین اسلام ہے لوگ اس کی طرف تیزی سے بڑ رہے ہیں،مندر ،گرجا گھر اور بت خانے ویران ہورہے ہیں یہ ان کی باطل ہونے کے کی علامت ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسجد کی تکمیل کی تقریب اور جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مشیر حکومت راجہ مبشر اعجاز ،راجہ خالد محمود سابق امیدوار اسمبلی،میر محمد امیر حلقہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ دینی مدارس کی اور مساجد کی سرپرستی کرے،حکومت کی سرپرستی کی وجہ سے مسالکی اور فرقہ وارانہ مسائل بھی کم ہوسکتے ہیں،آج تک لوگ انفرادی طور پر یا اسلامی تحریکیں یہ کام کررہی ہیں ،مگر یہ کام حکومتوں کے کرنے کا ہے انھوں نے کہاکہ حکومت کو اس کام کے لیے بجٹ مختص کرنا چاہیے،قرآن کی تعلیم کے لیے بجٹ کا نہ ہونا سلام دشمنی کی بدترین مثال ہے ،نبی ﷺ نے مسجد نبوی کو اسلام کے غلبے اور اصلاح معاشرہ کا مرکز بنایا تھا،وہ مرکز آج بھی اسی تاب کے ساتھ چل رہاہے ،شرق وغرب میں چھوٹی مساجد وہی کام کررہی ہیں،مغرب کا ہدف ہماری دینی درس گاہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ان کوختم کرنے کے بارے میں منصوبے بنارہے ہیں،انھوں نے کہاکہ منبر محراب سے قوم کی حقیقی رنمائی کی ضرورت ہے،اسلام اقدار اپنانے اور اسلام پر چلنے کے ساتھ ساتھ اسلامی نظام کے قیام کے لیے مساجد ہی اہم کردار ادا کرسکتی ہیں اور ماضی میں اسلام کی آبیاری یہاں سے ہی ہوئی ہے علماء کرام نے اس بیڑے کو آٹھایا اور مسائل کے باوجود دین کو زندہ رکھا،نبی ﷺ کی رحلت کے بعد یہ فریضہ امت کے ذمہ ہے باقی انسانیت تک اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا پیغام پہنچانا امت کے ذمے فرض ہے،انھوں نے کہاکہ ربیع اول کا پیغام یہی ہے کہ ہم نبی ﷺ کے مشن کی تکمیل کریں اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی بسر کریں آج سب سے بڑا تقاضاہے کہ ہم اسلامی نظام کے نافذ کے لیے کام کریں۔