بلوچ قریش برادری کے سرکردہ رہنماؤں نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkبلوچ قریش برادری کے سرکردہ رہنماؤں نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا {/AF}

چہرے اور پارٹیاں بدلنے والے 65سالوں سے قوم کو لوٹ رہے ہیں ان کے پاس عوامی مسائل کے حل کاکوئی ایجنڈا نہیں روایتی پارٹیوں اور قیادتیں نظام بدلنے میں ناکام ہوچکی ہیں بلوچ( پ ر)بلوچ سے قریش برادری کے سرکردہ رہنماؤں نے جماعت سلامی میں شامل ہونے کا اعلان کردیاہے، ضمیر قریشی،رزاق قریشی،شبیر نے اپنے خاندانوں سمیت اعلان کیاہے،ذرائع کے مطابق انھوں نے مشترکہ طورپر کہاہے کہ آزاد خطے میں جماعت اسلامی واحد امید کی کرن ہے جس کے پاس عوامی مسائل کے حل کا ایجنڈا ہے اور اس کے پاس قیادت دیانتدار ہے،ذاتی مفادات کے دائرے سے ابھی تک کوئی بڑی جماعت نہیں نکل سکی،ان جماعتوں نے گزشتہ 65سالوں سے قوم کو دھوکہ دیا ہے اور ان کے وسائل ہڑپ کیے ہیں،انھوں نے کہاکہ اس خطے میں ایک ہی پارٹی ہے جس کے کردار کی گواہی دی جاسکتی ہے باقی سب مال بکاؤ ہے بس قیمت لگانے کی دیر ہے،پوری پوری جماعتیں اور ممبران شام کو ایک ساتھ ہوتے ہیں اور صبح دوسرے کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں،انھوں نے کہاکہ نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے اور ہم نے سوچ سمجھ کر اس میں اعلان کیا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر