{AF}
برہمن سامراج کا کشمیر پر تسلط ہماگیر جہاد ہی سے ختم ہوگا،عبدالرشید ترابی،سید صلاح الدین {/AF}
شہداء کے مشن سے غداری کرنے والا مشرف آج نشان عبرت بن چکاہے،پچاسی سالہ سید علی گیلانی جوان شیر کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں،پاکستان اور بیس کیمپ کے حکمرانوں کی مایوسی کے باوجود کشمیری آزادی کی تحریک کو پوری شد ومد سے جاری رکھے ہوئے ہیں،دنیا پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ کو روکنے کے لیے مسئلہ کشمیرحل کروائے،روس اور امریکی سامراج کی شکست کے بعد اب برہمن سامراج کی شکست نوشتہ دیوار ہے،جماعت اسلامی اور سید صلاح الدین کی کال پر لاکھوں کفن پوش نوجوان سیز فائر لائن کو توڑ ڈالیں گے،شہداء کانفرنس سے کمانڈرشمشیر خان،عبدالحمید چوھدری،حبیب لرحمان آفاقی،راجہ ریاست خان محفوظ خان اور دیگرکا خطاب سرساوہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے مشترکہ طورپر کہاہے کہ برہمن سامراج کاکشمیرپر سے تسلط ہماگیر جہا دہی سے ختم ہوگا،روس اور امریکی سامراج کو افغانستان میں شکست کے بعد اب برہمن سامراج کی شکست نوشتہ دیوارہے،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرحز ب لمجاہدین کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شمشیر خان،امیر ضلع کوٹلی عبدالحمید چودھدری،سابق امیر کوٹلی ضلع حبیب الرحمان ایڈووکیٹ ،راجہ ریاست اـیڈووکیٹ،محفوظ اوردیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ شہداء کے مقدس لہو کا معجزہ ہے کہ تمام تر مایوسیوں کے پیغامات کے باوجود تحریک آزادی کشمیر اپنی پوری شد ومد سے جاری ہے،مقبوضہ ریاست جموں وکشمیرکا مرد وزن بچہ اور بوڑھا سب میدان جہا د میں ہیں اور ہندوستان کے تسلط سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں،انھوں نے کہاکہ جنرل مشرف نے مقدس شہداء کے خون سے غداری کی اور آج پوری دنیا کے سامنے نشان عبرت بنا ہواہے،یہ پاکستان اورآزاد کشمیرکے حکمرانوں کے لیے سبق ہے اگر انھوں نے سبق حاصل نہ کیا تو ان کے انجام اس بھی برا ہوگا،انھوں نے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو پوری دنیاتسلیم کررہی ہے، ترکی چین سمیت دیگر ممالک اس حوالے سے پیش پیش ہیں،میاں نواز شریف یک طرفہ دوستی کی رٹ ترک کرکے شہداء کے مقدس خون کی آبیاری اور اس کو منزل تک پہنچانے کے لیے ٹھوس پالیسی اختیار کریں،اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو پہلے بھی ان کی دوتھائی اکثریت تھی مگر شہداء کا لہو ا س کو بہا لے گیا تھا اب بھی ان کے لیے او ر مسلم لیگ کے لیے ضروری ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوئے اور آزادی کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کردار ادا کریں پاکستان کشمیریوں کو وکیل بھی ہے اور فریق بھی ہے،انھوں نے کہاکہ جہاد ہی کے نتیجے میں روس اور امریکی سامراج کو شکست ہوچکی ہے اور اب کشمیرمیں برہمن سامراج کی باری ہے ،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور سیدصلاح الدین کی ایک کال پر لاکھوں کشمیری سروں سے کفن باندھ کر نکلیں گے خونی لیکر توڑ ڈالیں گے،شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید صلاح الدین نے کہاکہ میاں نواز شریف اور شہاز شریف ہندوستان کی طرف جھاؤ نہ کریں،ہندوستان اپنے شکست سے بچنے کے لیے سہارے ڈھونڈ رہاہے اور اگر جنرل مشرف نے تحریک کو نقصان نہ پہنچایا ہوتا تو آج ہندوستان کشمیرسے نکل چکاہوتا،انھوں نے کہاکہ جب تک ایک بھی ہندوستانی فوجی کشمیرمیں موجود ہے ہمارا جہاد جاری رہے گا،جہاد ہی کے راستے سے ہم کشمیرآزاد کروائیں گے،پانچ لاکھ شہداء کے وارث ہیں ان کے مشن کی تکمیل تک جہاد جار ی رکھیں گے۔