{AF}
حکومت فوری طور پر جوڈیشل ملازمین کے مطالبات پورے کرے،جماعت اسلامی{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ترجمان راجہ ذاکر خان نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر جوڈیشل ملازمین کے جائز مطالبات پورے کرے،جوڈیشل ملازمین گزشتہ کئی دنوں سے ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں مگر حکومت کو ٹس سے مس نہیں ہو رہا،ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی اپنی مرعات کے لیے تو متفق ہو جاتے ہیں مگر عوام کے مسائل سے ان کو کوئی سرو کار نہیں وزراء اور ممبران اسمبلی ریاست کی نمائندگی کرنے کے بجائے پارٹیوں اور علاقوں کی نمائندگی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر نو ٹیفیکشن جاری نہ کیا تو جماعت اسلامی ملازمین کے ساتھ کھڑی ہو گی،انہوں نے کہا کہ غریب ملازمین کے منہ سے نوالہ تک چھینا جارہا ہے چند اشرفیہ ریاست کا سارا بجٹ چاٹ رہا ہے