مجاہد ملت قاضی حسین احمد ؒ نے پاکستانی قوم اور پوری امت کو تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کے لیے لازوال کردار ادا کیا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiمجاہد ملت قاضی حسین احمد ؒ نے پاکستانی قوم اور پوری امت کو تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کے لیے لازوال کردار ادا کیا،عبدالرشید ترابی {/AF}

کشمیریوں نے حق خودارادیت منانے کی تجدید عہد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس حق کے حصول تک جہاد جاری رکھیں گے،حکومت پاکستان کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے کر شہ رگ پاکستان کی آزادی کے لیے جامعہ حکمت عملی تشکیل دے،آزاد کشمیر گلگت بلتستان کو باہم مربوط کر کے تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،آزاد خطے میں نظام کی تبدیلی کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے اور نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے سوا اور کسی کے پاس نہیں ،آزاد خطے میں جماعت اسلامی کی مضبوطی عوامی حقوق کی حفاظت کی ضمانت ہے اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مجاہد ملت قاضی حسین احمد ؒ نے نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ پوری امت کو کشمیریوں کی پشتیبانی کے لیے لازوال کردار ادا کیا،5فروری کا دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا لازوال اظہار ہے اس کا سہرا بھی قاضی حسین احمد ؒ کے سر ہے،قاضی حسین احمد ؒ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ تھے ان کی داد رسی کرتے تھے،ان کے دکھ پر تڑپ جاتے تھے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان پاکستان میں مقیم مہاجرین کی لیڈر شپ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دینی مسالک کو ملی یکجہتی کونسل کے نام پر جمع کیا،اور متحدہ مجلس عمل بنا کر زبردست دینی پلیٹ فارم فراہم کیا تھا،قاضی حسین احمد ؒ کی خدمات تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں،کشمیر کی آزادی اور پوری امت کو کشمیریوں کی پشت پر لانے کا جو کام قاضی حسین احمد ؒ نے شروع کیا تھا ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آج پاکستان کے قومی قائدین دینی راہنما کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق ادا کریں،پاکستان کو ایک حقیقی اور فلاحی مملکت بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ایک بار پھر یوم حق خودارادیت منا کر تجدید عہد کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر قیمت پر اپنے اس حق کے حصول کے لیے جہاد جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ ہندوستان دیوار براہمن تعمیر کر کے تقسیم کشمیر کی سازش کررہا ہے،کشمیریوں کا قتل عام کر کے ان کے آزادی کے جذبے کو کچلنے کی سازش کر رہا ہے،پاکستان کے اندر بھی تخریب کاری کا ارتکاب کر رہا ہے،ایسے میں حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے کر ایک جامع پالیسی اور واضح حکمت عملی تشکیل دیں تا کہ کشمیر کی آزادی ممکن ہو سکے،کشمیری عوام کے احساسات اور جذبات کو کچل کر ہندوستان سے یک طرفہ دوستی کے مخمصے سے نکل کر واضح اور دوٹوک پالیسی اختیار کی جائے،انہوں نے کہا کہ ایکٹ 74میں ترامیم کر کے آزاد کشمیر گلگت بلتستان ریاست کے دونوں آزاد حصوں کو باہم مربوط کر کے تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،اس حوالے سے بھی حکومت پاکستان کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے،انہوں نے کہا کہ تقسیم کشمیر ک ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا اور ہندوستان کے ان نا پاک عزائم کا ناکام بنایا جائے گا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ موجودہ فرسودہ نظام کو تبدیل کیا جائے،نظام کی تبدیلی کے بغیر نہ کشمیر کی تحریک منطقی انجام تک پہنچ سکتی ہے اور نہ ہی عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں،روایتی پارٹیاں اور قیادتیں مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں،نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی لے کر اٹھی ہے،حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی شاندار خدمت کی ہے،تعلیم صحت اور غربت کے خاتمے کے لیے شاندار ریکارڈ جماعت اسلامی نے قائم کیا،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر سطح پر جماعت اسلامی کو مضبوط کیا جائے اچھے اور موثر افراد کو شامل کیا جائے وارڈ اور بستی کی سطح پر تنظیم کو وسعت دی جائے عوامی مسائل کی ترجمانی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے کارکن اور قیادت ہر سطح پر کھڑی ہو جائے تا کہ عوام کے دکھوں کا مداوا ہو سکے،انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی ہمارا مشن ہے اور اس کی تکمیل تک ہمارا جہاد جاری رہے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر