پوری کشمیری قوم مجاہد ملت قاضی حسین احمد کی پہلی برسی پر ان کو دل کی عمیق گہرائیوں سے خراج تبریق پیش کرتی ہے

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkپوری کشمیری قوم مجاہد ملت قاضی حسین احمد کی پہلی برسی پر ان کو دل کی عمیق گہرائیوں سے خراج تبریق پیش کرتی ہے{/AF}

اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت گلگت بلتستان ،آزاد جموں وکشمیر،پاکستان میں مقیم مہاجرین کی لیڈرشپ کونسل کااجلا س ہواجس میں متفقہ طورپر مجاہدملت قاضی حسین احمدکی تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی کے لیے کی جانے والی تاریخی خدمات کے اعتراف میں قرارداد منظور کی،ترجمان کے مطابق قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ پوری کشمیری قوم مجاہد ملت کی پہلی برسی پران کی تحریک آزادی کشمیرکے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو دل کی عمیق گہرائیوں سے ان کی خراج تبریق پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکرتی ہے،قاضی حسین احمد نے نہ صر ف پاکستانی قوم کو کشمیریوں کی پشتبانی کے لیے تیار کیا بلکہ پوری امت کو کشمیریوں کا پشتیبان بنانے میں لازوال کردا ر ادا کیا،یورپ ،امریکہ اور فریقہ سمیت پوری دنیامیں مظلوم کشمیریوں کی آوازپہنچائی ،کشمیریوں کی ہر محاذ پر قابل رشک خدمات سرانجام دیں،قرارداد میں یہ بھی لکھا گیا کہ قاضی حسین احمد نے دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کے لیے آوازبلند کی،فلسطین ہویا افغانستان،شیشان ہویا اراکان مشرق سے مغرب تک شمال سے جنوب تک مظلوم انسانوں کی داد رسی کی اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھا،پاکستان کے اندر سیاست کو نئی طرح دی ،فرقہ واریت کے خلاف جہاد کیا،تمام مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر ملی یکجہتی کونسل کے نام پر جمع کیا،پاکستان میں دینی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم متحدہ مجلس عمل کا قیا م عمل میں لا کر ان کو سیاسی رول دلوایا،قاضی حسین احمد نے سیاسی ،سماجی ،عسکری،سفارتی اور معاشی ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا،کشمیر کی آزادی میں ان کا کردار تاریخ کا روشن باب ہے،مہاجرین کے مسائل ہوں یا اندر کے مسائل مجاہدین کی خبرگیری ہویاسیاسی سطح پر دبا ؤ کی ضرورت ہر میدان میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کام کیا،رائے عامہ منظم کرکے کشمیریوں کے پشت پر کھڑا کیا،جو اس وقت کشمیریوں کی امید کی واحد کرن ہے،اﷲ تعالیٰ ان کی قبرکو نور سے بھر دے اور پاکستان کی قومی قیادت کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر