ملائشیا کی ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سیتی ماریہ محمد نے اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل کو ای میل کر کے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی یاداش بھیجی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkملائشیا کی ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سیتی ماریہ محمد نے اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل کو ای میل کر کے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی یاداش بھیجی {/AF}

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مبنی برحق ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ہے،ملائشیا کی حکومت اور عوام کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے جانے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرتے ہوئے کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں کو عملی جامہ پہنائے اور انہیں استصواب رائے کا موقع دے تاکہ وہ اپنی آزاد مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں،بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ظالمانہ ہتھکنڈوں سے روکنے کے بجائے انہیں اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق تسلیم شدہ حق آزادی دے اسلام آباد ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر شعبہ خواتین کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو کشمیریوں کے بنیادی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے 1کروڑ ای میل بھیجی جا چکی ہیں اس کا ہدف 5کروڑ رکھا گیا ہے،ملائشیا کی ممبر پارلیمنٹ اور وائس چیئرمین اسلامک پارٹی ملائشیا ڈاکٹر سیتی ماریہ محمد نے اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل کو ای میل کر کے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی یاداش بھیجی اور اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے بزور طاقت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ کشمیری عوام گزشتہ نصف صدی سے بھارت کے اس غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ بھارت کشمیریوں کی آزادی کی اس جدوجہد کو روکنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، سینکڑوں گمنام قبروں نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے علمبرداروں اور تنظیموں کو چاہیے کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار ملائشیا کی ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سیتی ماریہ محمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے جانے کے حوالے سے ای میل کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مبنی برحق ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ہے۔ ملائشیا کی حکومت اور عوام کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے جانے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرتے ہوئے کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں کو عملی جامہ پہنائے اور انہیں استصواب رائے کا موقع دے تاکہ وہ اپنی آزاد مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ظالمانہ ہتھکنڈوں سے روکنے کے بجائے انہیں اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق تسلیم شدہ حق آزادی دے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر