ہندوستان تقسیم کشمیر کی سازشوں کو تیز کر رہا ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiہندوستان تقسیم کشمیر کی سازشوں کو تیز کر رہا ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

کشمیریوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے 5لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کیا،وہ کسی قیمت پر اپنی بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے،دیوار برہمن تعمیر کر کے اس کی اینٹ تقسیم کشمیر کی اینٹ رکھ دی گئی ہے،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے تا حال کشمیری قیادت سے کوئی مشاورت نہیں کی،بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی،ٹارگٹ کلنگ اور کالے قوانین کے ذریعے8لاکھ فوج سے بدترین خلاف ورزی کا ارتکاب کر رہی ہے،حکومت پاکستان کی طرف سے مضبوط موقف اپنانے کی ضرورت ہے،بھارت کے مظالم اور دہشت گردی کو ہر سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،ہندوستان آبی جارحیت کر کے نیلم کا رخ موڑرہا ہے،اسے عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے کشمیر اور پاکستان میں ہونے والی تخریب کاریوں میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں،ان سب کے ہوتے ہوئے دوستی کی باتیں خود فریبی ہیں ،کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیر کی آزادی کے بغیر آزادی اور پاکستان کی بقاء سوالیہ نشان ہے،پاکستان کی قومی قیادت اور سیاسی جماعتوں کو یہ حقیقت سمجھنا چاہیے، لاہور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنونیئر کل جماعتی رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان تقسیم کشمیر کی سازشوں کو تیز کر رہا ہے،دیوار برہمن تعمیر کر کے اس کی اینٹ تقسیم کشمیر کی اینٹ رکھ دی گئی ہے،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے تا حال کشمیری قیادت سے کوئی مشاورت نہیں کی،بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی،ٹارگٹ کلنگ اور کالے قوانین کے ذریعے8لاکھ فوج سے بدترین خلاف ورزی کا ارتکاب کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف مسئلہ کشمیر بارے میں مضبوط موقف اپنانے کی ضرورت ہے،بھارت کے مظالم اور دہشت گردی کو ہر سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،انہوں نے کہا کہ ہندوستان آبی جارحیت کر کے نیلم کا رخ موڑرہا ہے،اسے عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں ہونے والی تخریب کاریوں میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں،ان سب کے ہوتے ہوئے دوستی کی باتیں خود فریبی ہیں ،کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیر کی آزادی کے بغیر آزادی اور پاکستان کی بقاء سوالیہ نشان ہے،پاکستان کی قومی قیادت اور سیاسی جماعتوں کو یہ حقیقت سمجھنا چاہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے 5لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کیا،وہ کسی قیمت پر اپنی بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے،کشمیر کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے حق خودارادیت کے حصول کے سوا کوئی حل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے ایجنڈے پر تمام کشمیری جماعتیں یک جان اور یک زبان ہیں،جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے وہ کبھی بھارتی تسلط اور غلامی کو قبول نہیں کرے گا،انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قومی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف اختیار کرنا ہو گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر