{AF}
عبدالرشید ترابی کی الجزائر کے پاکستان اور بنگلہ دیش کے سفیر سے اہم ملاقات{/AF}
مسئلہ کشمیر سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال الجزائر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا،ڈاکٹر احمد بن فلیس الجزائر نے استعمار کے خلاف تاریخ ساز قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی ،کشمیری بھی آزادی کے لیے تاریخ ساز قربانیاں دے رہے ہیں،عبدالرشید ترابی 1لاکھ شہید 10ہزار لاپتہ اور ہزاروں گمنام قبریں دریافت ہندوستان کے اصلے چہرے کو دنیا میں بے نقاب کرنے کے ساتھ اس کی ریاستی دہشت گردی کا کھلا ثبوت ہیں،اسلامی ممالک ہندوستان سے تعلق ختم کرے تا کہ ہندوستان کشمیریوں کو ان کا بنیاد ی حق حق خودارادیت فراہم کرے،ہندوستان کی معشیت کا 70فیصد اسلامی ممالک سے آتا ہے،وہ اپنا سفارتی دباؤ ڈالیں تاکہ ہندوستان کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے الجزائر کے پاکستان اور بنگلہ دیش کے سفیر ڈاکٹر احمد بن فلیس سے ملاقات کی ،ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے ان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگا ہ کیااور کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،مقبوضہ کشمیر جو چھوٹا سا خطہ ہے ہندوستان کی 8لاکھ فوج وہاں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے پورے ریاست جموں وکشمیر کو کرفیو کی حالت میں رکھا ہوا ہے ،بھارت نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ میں جو وعدہ کیا تھا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کیا جائے گا مگر وہ اس عہد کو پورا نہیں کر رہا اور طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو اپنا غلام رکھنا چاہتا ہے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوج اور پولیس کو ناجائز اختیارات دے کر قتل عام کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،OICکے ممالک کردار ادا کریں اور الجزائر کہ جس نے فرانس کے خلاف جہاد کیا اور 15لاکھ شہادتیں پیش کیں،وہ ہمارے اس درد کو اچھی طرح محسوس کر سکتے ہیں،انہوں نے اپنی آزادی کے لیے عظیم قربانیاں دیں،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ افریقی یونین اس کاز کی حمایت کرے اور سفارتی سطح پر بھارت پر دباؤ بڑھایا جائے اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے ڈاکٹر احمد بن فلیس کو آزاد کشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی تاکہ وہاں بیس کیمپ میں جا کر مہاجرین سے برائے راست ان کے مسائل سے آگاہی حاصل ہو سکے،ڈاکٹر احمد بن فلیس نے کہا کہ یہ انسانی مسئلہ ہے ،الجزائر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے میں ان کی حمایت کرتا ہے ، ان کا درد ہمارا درد ہے،کشمیریوں نے قربانیوں کی ایک بڑی تاریخ رقم کی ہے،انہیں ان کا بنیادی حق ملنا چاہیے۔