اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر آزادی کا مشن ادھورا ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiاسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر آزادی کا مشن ادھورا ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

فرسودہ نظام اور روایتی پارٹیاں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسائل میں اضافہ کر رہی ہیں،مہذب دنیا میں حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کے جان و مال ،عزت،صحت ،تعلیم اور ملازمتوں کا انتظام کرے،ہماری حکومت ،وزراء اور ایم ایل ایز ریاست کی نمائندگی کرنے کے بجائے پارٹی اور برادریوں کی نمائندگی کر رہے ہیں ،شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والا بیس کیمپ حقیقی ماڈل نہیں بنے گا تو شہداء کے خوابوں کا خون ہو گا کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر آزادی کا مشن ادھورا ہے،شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والا خطہ ماڈ ل نہیں بنے گا تو شہداء کے خوابوں کاخون ہو گا،فرسودہ نظام اور روایتی پارٹیاں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسائل میں اضافہ کر رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور ڈویژن کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمود الحسن چودھری نے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مہذب دنیا میں حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کی جان مال ،عزت کا تحفظ کرے اور صحت تعلیم ،ملازمتوں کے یکساں مواقعے فراہم کرے،مگر ہماری حکومت وزراء اور ایم ایل ایز ریاست کی نمائندگی کرنے کے بجائے برادریوں اور پارٹیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پورا نظام فیل ہو چکا ہے، اعلیٰ عدالتوں سمیت دیگر ادارے جو لوگوں کو عدل و انصاف فراہم کرتے ہیں ان کو ایسی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے جس سے مسائل میں اور اضافہ ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ اس کیفیت میں ایک ہمہ گیر جہاد اور مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے تاکہ اس نظام کو تبدیل کر کے اسلامی نظام نافذ ہو تا کہ لوگوں کے مسائل حل ہوں انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی اور اصلاح احوال کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے ،یہ ایک اہم سوال ہے کہ لوگ اس نظام سے بیزار ہیں لیکن وہ جماعت اسلامی میں نہیں آ رہے یہ ایک بڑا چیلنج ہے جس سے عہد برا ہونے کے لیے منظم جدوجہد اور اپنے کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ان تک اپنی دعوت پہنچانے کی ضرورت ہے تا کہ وہ آپ کے ساتھ شامل ہو کر اسلامی انقلاب کے لیے منظم ہو کر جدوجہد کر سکیں،انہوں نے کہا کہ ایک ایک وارڈ اور ایک ایک بستی تک اپنی تنظیم کو وسعت دیں،کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے میں حقیقی اسلامی انقلاب کا تقاضا ہے کہ بیس کیمپ میں جماعت اسلامی مضبوط جماعت کے طور پر سامنے آئے انہوں نے کہا کہ شکم پرست اور خود غرض قیادت نہ تو کشمیر آزاد کرا سکتی ہے اور نہ ہی نظام کی تبدیلی میں کوئی کردار ادا کر سکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس نظام اور قیادت کے ہوتے ہوئے کشمیر کی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پھیلے ہوئے اس نظام سے بیزار اچھے کردار کے مالک لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کر کے ان کے لیے امید کی کرن بنیں،انہوں نے کہا کہ نا مساعد حالات میں بھی جماعت اسلامی نے متاثرین زلزلہمتاثرین سیلاب سمیت وہ کام کیے ہیں جو حکومتیں نہیں کر سکیں ہیں اس شاندار تاریخی ریکارڈ کے ساتھ میدان میں اتریں اور لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کریں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر میں وہ تاریخی کردار ادا کیا ہے جو اور جماعت تو کیا حکومتیں بھی نہیں کر سکیں،ان حالات میں ضروری ہے کہ جماعت اسلامی ایک مضبوط قوت کے طور پر سامنے آئے تا کہ عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ کشمیر کی آزادی کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر