{AF}
مسلم لیگ کشمیر پر قائداعظم کی کشمیر پالیسی کے بجائے امریکی پالیسی پر عمل کر رہی ہے،نورالباری{/AF}
جمہوریت کے دعویدار موجودہ حکومت میں بھی کشمیر پالیسی فرد واحد کے رحم و کرم پر ہے،مسلم لیگ بھارت کے ساتھ کشمیر کی قیمت پر دوستی اور تجارت پالیسی پر عمل پیرا ہے،دوقومی نظریہ پاکستان کا تشخص ہے اگر اسے کوئی ٹھس پہنچائی گئی تو پھر کچھ نہیں بچ سکے گا راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کشمیر پر قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کے بجائے امریکی پالیسی پر عمل کر رہی ہے،جمہوریت کے دعویدار موجودہ حکومت میں بھی کشمیر پالیسی فرد واحد کے رحم و کرم پر ہے،مسلم لیگ بھارت کے ساتھ کشمیر کی قیمت پر دوستی اور تجارت پالیسی پر عمل پیرا ہے،دوقومی نظریہ پاکستان کا تشخص ہے اگر اسے کوئی ٹھس پہنچائی گئی تو پھر کچھ نہیں بچ سکے گا،یہی نظریہ کشمیر کے پاکستان کے ساتھ تعلق کی بنیاد ہے کشمیر میں ادھر ہم ادھر تم کا فارمولہ کشمیری کبھی تسلیم نہیں کریں گے،اور کسی بھی بندر بانٹ کو کشمیر کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے،اور کسی کو کشمیر کی قیمت پر کوئی سودا نہیں کرنے دیں گے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے اندر پاکستان سے محبت کرنے والوں اور پاکستان کو دولخت کرنے کی مزاحمت کرنے والوں کو بھارتی آشیر باد سے پھانسیوں پر لٹکایا جا رہا ہے جس سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت 1947ء کی دو قومی نظریہ کی بنیاد پر تقسیم کو آج تک تسلیم نہیں کر سکا انہوں نے کہا کہ افغانستان ،بلوچستان اور کراچی ِخیبر پختوان خواہ میں وہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا کہ فرد واحد کی خواہشات کو پالیسی بنانے کے بجائے پوری قوم کو اعتماد میں لیا جائے،انہوں نے کہا کہ ورکنگ باونڈری پر بھارت کی طرف سے دیواربرلن کی طرز پر دیوار برہمن بنانے کے اعلان پر پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کا بیان افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ اگر اس کو ورکنگ باونڈری پر یہ اجازت ملی تو کل پوری سیز فائر لائن کو دیوار لگا کر بند کر دے گا ،نورالباری نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ کے بیان سے پتہ لگتا ہے کہ دیوار ان کی ملی بھگت کا تاثر لگتا ہے ،حکومت پاکستان دیوار کی تعمیر کو روکوانے کے لیے اقدام کرے۔