{AF}
لاکھوں شہداء کے مشن سے غداری کرنے والواں کا انجام عبرت ناک ہوگا،عبدالرشید ترابی {/AF}
ہندوستان کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کررہاہے اوراس کے ساتھ دوستی کی باتیں کرنا خود فریبی کے مترادف ہے،بیس کیمپ کی حکومت اخبارات میں کشمیرآزاد کروانے کے بجائے عملی اقدامات کرے،کشمیر لبریشن سیل کو نوکرایوں کا ذریعہ بنائے،شہداء کے حوالقین شدید مسائل کا شکار ہیں ان کی مدد کئی بار کہنے کے باوجود نہ کرنا ظلم ہے،تحریک آزادی کشمیرکو نتیجہ خیز بنانے کے لیے بیس کیمپ میں مجاہد حکومت کا ہونا فرض ہے،نواز شریف اور مسلم لیگ قائد اعظم کی کشمیرپالیسی اختیار کریں نہ کر امریکہ کی کشمیر پالیسی پر چلیں،شہداء کے مشن کا تقاضاہے کہ ظلم کے نظام کو ختم کیا جائے بھمبر( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ لاکھوں شہداء کے مشن سے غداری کرنے والواں کا انجام عبرت ناک ہوگا،ہندوستان کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کررہاہے اوراس کے ساتھ دوستی کی باتیں کرنا خود فریبی کے مترادف ہے،بیس کیمپ کی حکومت اخبارات میں کشمیرآزاد کروانے کے بجائے عملی اقدامات کرے،کشمیر لبریشن سیل کو نوکرایوں کا ذریعہ نہ بنائے،شہداء کے حوالقین شدید مسائل کا شکار ہیں ان کی مدد کئی بار کہنے کے باوجود نہ کرنا ظلم ہے،تحریک آزادی کشمیرکو نتیجہ خیز بنانے کے لیے بیس کیمپ میں مجاہد حکومت کا ہونا فرض ہے،نواز شریف اور مسلم لیگ قائد اعظم کی کشمیرپالیسی اختیار کریں نہ کر امریکہ کی کشمیر پالیسی پر چلیں، انھوں نے کہاکہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے،فوج اور پولیس کو یہ اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ جس گھر کو چاہیں نظر آتش کر دیں اور جس کو چاہیے شہید کر دیں،آج اگر تحریک آزادی کشمیر استقامت کے ساتھ رواں دواں ہے تو یہ شہداء کے مقدس لہو کی وجہ سے ہے، پاکستان کے کونے کونے کے شہداء جو ایک لاکھ شہداء سے زیادہ ہیں ہندوستان ظلم و ستم کر کے تھک چکا ہے مگر کشمیریوں نے اپنی تحریک کو زندہ رکھا ہو ا ہے مشرف نے یوٹرن لیا اور جہاد کشمیر کے ساتھ غداری کی اس کے باوجود آج بھی کشمیری تنہا استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہداء کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری آج بھی پاکستان کے لیے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کر رہے ہیں ہم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان کے ورثا کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،سید نذیر شاہ کے3عزیز مقبوضہ کشمیر میں شہید ہوئے یہ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت جو کشمیر پر قبضہ اور پاکستان کے خلاف سرگرم تھا آج بری طرح ناکام ہوچکا ہے اور پسیپائی کی طرف جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی اس تحریک کو سازشوں سے بچانا ہو گا ہمیں مجاہدین کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ آج کے ماحول میں جب کہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کے ادارے جذبہ جہاد کو سب سے بڑا دشمن سمجھتے ہیں ہماری حکومتوں کومجبور کیا گیا کہ وہ جہادی آیات کو نصاب سے نکالا گیا،قرآن مجید کی بر حرمتی کی گئی اسے جلایا گیا ایک عالمی یلغار ہے جذبہ جہاد کے خلاف سر گرم عمل ہے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے مغربی تہذیب کو پھیلانے کے لیے کردار ادا کیا اس کے لیے usایڈ کے ذریعے پیسے دئیے جاتے ہیں اس کا مقصد یہاں کی اخلاقی اقدار کو ختم کرنا اور امن کی آشا کی مہم چلانی ہے مجاہدین اور جہاد کو دہشت گردی قرار دینا ہے آج ہمیں یہ بات کو سمجھنا ہو گی انہوں نے کہا کہ بھارت یہاں دیوار قائم کر کے دیوار برہمن بنا رہا ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری مجید جو تحریک آزادی کی بات کرتا ہے مگر اس نے سیالکوٹ میں احتجاج کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سیکرٹری خارجہ کہتا ہے کہ یہ ان کا اندرونی معاملا ہے انہوں نے کہا کہ 175کلو میٹر لکیر کھینچی جا رہی ہے گاؤں اور علاقوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے اس طرح کی دیوار بین الاقوامی عدالت خلاف قانوں قرار دے چکی ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری مجید کو عالمی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا ہو گا ہمیں افسوس ہے کہ آزاد حکومت اور پاکستان حکومت نے اپنا کردار ادا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کو کوئی حق نہیں کہ وہ کوئی دیوار بنائے ایسے کسی بھی دیوار بننے کے عمل کو فوری روکنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر ظلم و ستم اور کرفیو کی حالت ہے ایسے وقت میں امت کے مجاہدین استعمار کے خلاف سینہ تان کے کھڑے ہیں مسئلہ کشمیر بات چیت سے کبھی حل نہیں ہو گا جو دشمن آپ کی شہ رگ کاٹ رہا ہے مگر ہم دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں ،بھارت ڈیم بنا کر پانی کو رخ موڑ رہا ہے نیلم جہلم پراجیکٹ ایسی صورت میں ناکام ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ جب حکومت کے ادارے اور ذمہ دار لوگ جن کی ذمہ داری پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کو فراموش کر دیں تو ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آگے نکل کر اپنا کردار ادا کریں اور بھارت کو پیغام دیں کہ ہم کسی ایسے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،انہوں نے کہا کہ مشرف یوٹرن نہ لیتا تو جو مجاہدین کو دباؤ بھارتی فوج پر تھا فوج سرنڈر کر جاتی بھارتی آرمی چیف نے پیش کش کی مذاکرات کی حریت کانفرنس متحد تھی متحدہ جہاد کونسل کے مجاہدین میدان میں تھے،لیکن پرویز مشرف نے یو ٹرن لے کر اس نقشے کو تبدیل کر دیا اور کشمیریوں کو تنہا چھوڑ دیا ،انہوں نے کہا کہ یہاں کی نام نہاد لیڈر شپ نے مشرف کی حمایت کر کے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ،حریت کانفرنس کو تقسیم کر کے اپنے فارمولے کو تسیخ کرائی،انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کا حقیقی کردار بحال ہونا چاہیے عبدالقادر ملا کی شہادت نے ایک نیا باب جنم دیا ہے شہید کے خون کا معجزہ یہی ہوتا ہے کہ حق کو چھانٹ دیتا ہے ہم قومی اسمبلی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے قرار پاس کی ،بھارتی حکومت کی ایما پر یہ فیصلہ سنایا گیا تا کہ کشمیریوں کو یہ پیغام دیا جائے کہ پاکستان کے رشتے کو قائم نہ رکھ سکیں پاکستان کی فوج اور مجاہدین کا ساتھ دینے والوں کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے ،مسلم لیگ اور مسلم کانفرنس نے اسمبلی میں قرار پیش کی مگر لاڑکانہ کی آشیرباد والے اور ان کے اشاروں پر ناچنے والوں نے اسے مسترد کر دیا جو باعث شرم ناک ہے ،انہوں نے کہا کہ مجاہدین کشمیر پاک فوج سے بھی آگے فرسٹ ڈیفینس لائن تھے آپس میں متحد و منظم اور دفاعی اداروں کے درمیان اتحاد اور ہندوستان کے چھکے چھڑا دئیے تھے آج وزیر ستان اور فاٹا میں الیاس کشمیری کو کس انجام سے دوچار ہونا پڑا ہمارے دشمنوں کے لیے خوشنودی کے لیے ،ہمارے دفاعی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کر طاغوتی ڈیکٹیشن کومسترد کریںimfسے پیسے لے کر فیصلہ کرنا چھوڑ دیں،انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی اس بات پر پریشان ہیں کہ پاکستان میں جو جنگ جاری ہے یہ سب اسلام آباد اور مظفرآباد کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہے ،میں شہداء کے والدین اور مجاہدین کرام کو جماعت اسلامی کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ ہم نے اس سے قبل بھی کسی مصلحت کو خاطر لانے کے بجائے شہداء کے لہو کے ساتھ وفا اور غداری کرنے والوں کے خلاف علم بلند کرتے رہیں گے ،میاں نوازشریف صاحب آپ کے پاس مینڈیٹ ہے واجپائی کو بلا کر شہداء کے لہو سے غداری کرنے کی کوشش کی تو وہ ہواکی نظر ہو گیا عبدالقادر ملا کی شہادت بنگلہ دیش کا اندرونی معاملا قرار دے کر کشمیریوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ پاکستان سے محبت کو ترک کریں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے آپ دوستی کی بات کرتے ہیں علی گیلانی تین سال سے گھر میں نظربند ہیں نماز جمعہ کی پابندی ہے وہ حج اور عمرہ کے لیے نہیں جا سکتے،اگر حکومت نے ایسے ہی دوستی کی پینگیں بڑھائیں تو یہ حکومت بھی خود ختم ہو جائے گی،ہماری عدالیتں انصاف نہیں فراہم کر رہیں رشوت اور مہنگائی سے مظلوم داررسی کے منتظر ہیں نوجوان اپنی ڈگریاں نظر آتش کر رہے ہیں ،برادریوں اور قبیلوں کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے ہائی کوٹ اور سپریم کوٹ میں بھی اگر برادریوں اور قبیلوں کی بنیاد پر فیصلے ہو ں گے تو پھر یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے،65سال گزرنے کے باوجود ہم پاکستان اور آزاد کشمیر میں وہ اسلامی نظام ہم قائم نہیں کر سکے،شہداء کے مشن کا تقاضا ہے کہ ہم مسکوں اور برادیوں کے دائروں سے نکل کر جہاد فی سبیل اﷲ اور اﷲ کی زمین پر اﷲ کے نظام کے لیے جدوجہد کریں گے تو ہمیں کامیابی مل سکے گی،ہم مفادات کے اسیر ہو چکے ہیں،ڈپٹی سپریم کمانڈر حزب المجاہدین مولانا جاوید قصوری نے کہا کہ دنیا کی کفریہ طاقتین جن کے ایوانوں میں کہرام ہے اور کپ کپی ہے یہ شہداء کے مقدس لہو کی وجہ سے ہے امت کے شہداء ہیں جو امت کے امین اور سرفروش ہے شہداء ہمارے ملت کے محسن ہیں،ہماری بنی ؐ کی سنت ہے اگر جہاد کوہم ترک کریں گے تو تعداد زیادہ ہونے کے باوجود تنزلی کی طرف جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کی طاغوتی کے سامنے جن لوگوں نے امت کی بیٹیوں اور ماؤں کی حفاظت کرنی تھی وہ امت کے حکمران اقتدار کے غلام بن گے اور طاغوت کے سامنے سجدہ ریز ہو گئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے میدان میں نکل کر اپنی قربانیاں پیش کیں،مسلمان کو اپنی عظمت رفتہ یاد دلائی ہے انہوں نے کہا کہ جہاد کشمیرہو یا افغانستان،فلسطین میں یا ملا عبدالقادر کی شہادت ہو یہ پوری دنیا پر معرکہ برپا ہے،روح زمین پر شیطان کے نظام کے خلاف جہادی تحریکیں سرگر م ہیں،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام جہادی تنظیموں کے قائدین موجود ہیں اور کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے نہیں جہاد سے حل ہو گا،انہوں نے کہا کہ ہمیں صحابہ کرام ؓ کی راہ پر عمل کرتے ہوئے نظام ظلم کے خلاف الم بلند کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ مجاہدین کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں باڑیں لگا کر ان کا راستہ کبھی نہیں روکا جا سکتا ان کے پاس جذبہ جہاد اور شوق شہادت کی قوت موجود ہے،کتنے اسیر ساتھی ہیں جو 18سال تک جیلوں سے واپس آئے ہیں مگر اپنے گھروں میں بیٹھنے کے بجائے دوبارہ جہاد میں سرگر م عمل ہیں عبدالقادر ملا کا آخری خط ہمارے لیے بہت بڑا پیغام ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ 60سالوں سے جن لوگوں نے ہندوستان کی یلغار کا مقابلہ کیا ہے،ہندوستان کی ثقافت کی یلغار کو کشمیریوں نے اپنے ٹھوکر مار کر مسترد کر دیا،آج سید علی گیلانی کی قیادت میں یہ سری نگر میں یہ نعرہ لگتا ہے کہ پاکستان سے رشتہ کیا،کشمیری شہداء کے مقدس لہو کی قیمت پر ہندوستان سے دوستی کرے ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے اور نہ ایسا کرنے والے اقتدار میں رہ سکے گا،حزب المجاہدین کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شمشیر خان نے کہا کہ شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں ،شہداء پوری ملت کے شہیدہوتے ہیں نہ کہ کسی تنظیم کے ،انہوں نے کہا کہ یہ بیس کیمپ جو آزاد خطہ ہے اسے کسی مذاکرات کے ذریعے حاصل نہیں کیا یہاں پر ہمارے آباؤاجداد نے قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے،آج خونی لکیر کے اس پار ہمارے بھائی اپنے سروں پر کفن باندھے جدوجہد آزادی میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ دوستی کرنے والے اور آلو پیاز کی تجارت کرنے سے کوئی حل نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے لائن آف کنٹرول پر باڑ لگا کر کشمیریوں کے سینے پر لکیر کھینچی ہے آج دیوار کی بات ہو رہی ہے ،ہندوستان کو دوست قرار دینے کا یہ نتیجہ ہے کہ آج کراچی ہو یا بلوچستان بھارتی ایجنسیوں کی سرپرستی میں قتل عام ہو رہا ہے یہ خطہ یہاں کے غیور عوام نے آزاد کرایا ہے مقبوضہ کشمیر کو بھی ہمارے نوجوان جہاد کے ذریعے آزاد کرائیں گے ہندوستان کی 8لاکھ فوج جس کے پاس دنیا کی ہر طرح کی ٹیکنالوجی موجود ہے مگر ان کے مد مقابل چند ہزار مجاہدین جن کے پاس ٹوٹی پھوٹی بندوقیں ہیں انہوں نے ساری فوج کا جینا مشکل کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی اور رہائی نصیب نہیں ہو جاتی اس وقت تک ہمارا جہاد جاری رہے گا ،شہداء کے ساتھ محبت اور عقیدت کے اظہار کرنا اور نوجوان نسل کو آگاہ کرنا ہے بھارت مکار دشمن ہے جو پورے آزاد خطے پر نظر رکھے ہوئے ہے ہم حالت جنگ میں ہیں نوجوان آگے بڑھ کر عسکری تربیت حاصل کریں تا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزاد کر سکیں،اسرائیل میں ہر شخص کو فوجی تربیت حاصل کرنا لازمی ہے اگر فوجی ٹریننگ حاصل نہیں ہو گی تو نہ وہ ڈاکٹر ،سیاست دان،اسمبلی ممبر اور انجیئنر نہیں بن سکے گا،آج وقت آ گیا ہے کہ ہم نبی ؐ کی سنت کو دوبارہ زندہ کر کے جدوجہد کو تیز کریں اور جہاد کے راستے کو اختیار کریں،سید نذیر حسین شاہ صدر انجمن اساتذہ جموں وکشمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے نوجوان اور لوگوں کا یہ ہدف ہوتا ہے کہ ان کا بیٹا ڈاکٹر بن جائے اور بڑا آدمی بن جائے مال و دولت مل جائے اور اسے کامیابی مل جائے مگر انہیں شہید کے مقام کی کیا خبر ہے،شہید زندہ ہوتے ہیں ان کے رزق دیا جاتا ہے مگر تم شعور نہیں رکھتے،اپنی جانوں کو اﷲ کی راہ میں قربان کرنے والے خوش نصیب ہیں،وہ مجاہدین جنہوں نے افغانستان اور کشمیر میں شہادت نصیب کی وہ قابل تحسین ہیں،میرے حقیقی بھانجے کی کشمیر میں شہادت حاصل کی ،انہوں نے کہا کہ شہداء کے والدین اور گھرانے مبارکباد کے مستحق ہیں،ان کے بیٹوں نے اپنی جان اﷲ کی راہ میں قربان کی،اﷲ ہم سب کو سعادت کی زندگی اور شہادت کی موت عطا فرمائیے،جماعہ الدعوۃ بھمبر کے راہنما نے اپنے خطاب میں کہا کہ رب سے ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ کفر کے خلاف جہاد کرتے رہیں گے،آج شہداء کے لہو کے عظمت کی قسم ہم مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی فوج کو تباہ و برباد کر یں گے،آج نوجوان اپنا گرم گرم لہو پیش کر کے اسلام کی سر بلندی کے لیے برسرپیکار ہیں،امیر جیش محمد گجرانوالہ ڈویثرن مولانا عمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت ہماری میراث ہے،شہادت امت کے سر فخر سے بلند کرتی ہے،آج مسجدوں کے میناروں سے اﷲ کے نام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں یہ شہداء کے لہو کا ثمر ہے،آج وقت کا فرعون امریکہ آج مجاہدین کے قدموں میں جھک کر بھیک مانگ رہا ہے،ہندوستان کی8لاکھ فوج کے ناک میں دم کر رکھا ہے تو مجاہدین نے کر رکھا ہے،پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے مجاہدین ہر وقت تیار ہیں،پاکستان کی تکمیل کے لیے مجاہدین کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے ہی ہم کشمیر کو حاصل کر سکیں گے،امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر امجد یوسف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے ملت اسلامیہ اور محکوم و مظلوم قوم کے لیے ہمیشہ کردار ادا کیا،قربانیوں کی ایک بڑ ی داستان موجود ہے،کشمیر ،فلسطین ،عراق ہو یا افغانستان امت مسلمہ کو ہر جگہ درپیش چیلنجز ہیں نوجوانان اسلام نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے سر فخر سے بلند کیے۔