{AF}
سردار اختر ربانی نڈر اور بے باک لیڈر تھے ان کی وفات پر پوری قوم سوگوار ہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
راولاکوٹ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ سردار اختر ربانی مرحوم نڈر بے باک اور قومی رہنمااور اثاثہ تھے ان کی وفات پر پوری قوم سوگوار ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرحوم کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کے دوران کیا،انھوں نے کہاکہ قیادت پوری قوم کا اثاثہ ہوتی ہے وہ کسی علاقے اور جماعت کی نہیں ہوتی،آزاد خطے میں رواداری کی روایات مثالی ہیں ان کو جاری رہنا چاہیے ایک دوسرے کے ساتھ ملنا اس کے دکھ درد میں شریک ہونا یہ ہماری اسلامی روایات بھی ہیں ،انھوں نے کہاکہ موت ایک اٹل حقیقت ہے اس سے کسی کو انکار نہیں ہے اب آپ صبر کریں ان کے لیے نیک کام کرکے صدقہ جاریہ بنے ۔