{AF}
حکومت پاکستان آزاد کشمیرکو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرارد ے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
آل پارٹیز کانفرنس کے زیر اہتمام 31کو شدید احتجاجی مظاہرہ کرے گی، وزیر اعظم ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے،تمام پارٹیوں اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوں گے،وزیرا عظم فوری طورپر لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں،پاکستان میں اتنی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی جتنی یہاں ہوتی ہے مظفر آباد( پ ر)آل پارٹیز کانفرنس مظفر آباد کے چیرمین اور نائب امیر جماعت اسلامی آزا دکشمیرشیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ 31دسمبر کو مظفر آباد میں آل پارٹیز کانفرنس لوڈ شڈنگ کے خلا ف شدید احتجاج کرے گی حکومت نے نوٹس نہ لیا اور لوڈ شڈنگ کو ختم نہ کیاتو وزیر اعظم ہاؤس کا گھیرا ؤ کریں گے ،ان خیالات کو اظہار انھوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کافرض ہے کہ وہ آزاد کشمیر کو لوڈ شڈنگ سے مستثیٰ قرار دے کیوں کے آزاد کشمیر سے حکومت پاکستان 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرتی ہے اور کشمیرکو صرف 250میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ یہ بہت بڑی ناانصافی ہے کہ یہاں بجلی کی لوڈ شڈنگ کی جاتی ہے،انھوں نے کہاکہ شہری عاجز آچکے ہیں کاروبار بند ہیں بچے شدید مشکلات کا شکار ہیں امتحانات سر پر ہیں اور بجلی 12گھنٹے روزانہ نہیں ہوتی ،انھوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں بھی شدید مشکلات ہیں،انھوں نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس کے زیر اہتمام لوڈ شڈنگ کے خلاف فیصلہ کن مظاہرہ کریں گے۔