قومی خزانے کی کنجیاں خود غرض اوربدیانتوں کے حوالے کرکے امانت کی امید قانون فطرت کے خلاف ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiقومی خزانے کی کنجیاں خود غرض اوربدیانتوں کے حوالے کرکے امانت کی امید قانون فطرت کے خلاف ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

معاشرے میں عدل وانصاف کابول بالااور میرٹ کی بالادستی اس وقت ہوگی جب عوام قومی خزانے کی کنجائیں اہل اور دیانت دار افراد کے حوالے کرے گی،کشمیرکا بچہ بچہ بنگلہ دیش میں شہید اسلام اورشہید پاکستان عبدالقادر ملا کو خراج تحسین پیش کررہاہے مگر پیپلزپارٹی کے ممبران اسمبلی نے قرارداد مسترد کرکے قوم کے جذبات کا خون کیاہے،ہمارے سارے نظام کی خرابی اور مسائل کی جڑ دین سے دوری ہے،دین سے بے وفائی کی نتیجے میں آج پورا عالم کفر مسلمانوں کو مٹانے کے لیے یلغار کیے ہوئے ہے،مسلمانوں کی آزادی ،تہذیب اور اقدار پر استعمار حملہ آور ہے اورحکمران اس کے آلہ کا ر ہیں بیر پانی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ قومی خزانے کی کنجائیں خود غرض بدیانتوں کے حوالے کر کے امانت کی امید رکھنا قانون فطرت کے خلاف ہے،اﷲ تعالیٰ کی سنت اور اصول ہے کہ وہ اس قوم کی حالت نہیں بدلتے جو خود کو بدلنے کی کوشش نہ کرے،معاشرے میں عدل انصاف کا بول بالااور میرٹ کی بالادستی اس وقت ہوگی جب عوام قومی خزانے کی کنجائیں اہل اور دیانت دار ہاتھوں کے سپر د کرے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں خرابیوں اور مسائل کی جڑ دین سے دوری ہے،اسلامی نظام سے بے وفائی کے نتیجے میں آج ہم پر استعمار بھوکوں کی طرح حملہ آور ہے،مسلمانوں کی آزادی ،تہذیب اور اقدار پر عالم کفر حملہ آور ہے اور اس کی مٹانے کے لیے اپنے سارے وسائل لگارہاہے،انھوں نے کہاکہ اسلامی ممالک میں حکمران مغرب کے آلہ کار بن چکے ہیں وہ اپنے مفادات اور اقتدار کو طویل دینے کے لیے قوم کے جذبات اور احساسات کا خون کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں کشمیرکا بچہ بچہ آزادی کے لیے جذبہ جہاد سے سرشار ہے،وہ اپنے سینوں پر گولیاں کھا پھر اسلام اورپاکستان کا نعرہ لگارہاہے ،بگلہ دیش میں ہندوستان کی ایما پر جب شہید اسلام اور شہید پاکستان عبدالقادر ملا کو پھانسی دی گئی تو کشمیرکے بچے بچے نے ان کو خراج تحسین پیش کیا،مگر پیپلزپارٹی کے ممبران اسمبلی نے عبدالقادر ملا کو قراردا د کو مسترد کر کے پوری قوم کے جذبات اور احساسات کا خون کیا ہے اورپیغام دیا کہ ملک وملت کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا جرم ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی استعماری طاقتوں کے آلہ کاروں اور ان کے نظام کے محافظوں کے خلاف برسرپیکار ہے،اﷲ کے نظام کے غلبے کے لیے جدوجہد کرنا اور کشمیرکی آزادی کے لیے جان قربا ن کرنے والوں کے جذبات کی ترجمان کی بجائے ہندوستان کی ترجمان کرنے والے کس کے نمائندئے ہیں،عوام ایسے نام نہاد نمائندوں کا آئند احتساب کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر