{AF}
پاور پالیٹیکس کرنے والی پارٹیوں نے نظام تعلیم سمیت قومی اداروں کا بیڑا غرق کر دیا ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
بیس کیمپ کے عوام کو غلامی یاانقلاب میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا،اس فرسودہ نظام کے ہوتے ہوئے جس میں تعلیم ترجیح کے بجائے ووٹ بینک بڑھانے کا ذریعہ ہو میرٹ پامال ہو،معاشرے میں بگاڑ ہو یہ اجتماعی خودکشی کے مترادف ہے،مجاہدین کے اچھے خوابوں اور ارادوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے منظم جدوجہد کرنا ہو گی،مغربی این جی اوز نے زلزلے کے بعد ہمارے معاشرے میں دخیل ہو کر خواتین کو ہدف بنانے کی کوشش کی،خواتین کے حقوق اسلام کے سوا کوئی اور فراہم نہیں کرتا،خواتین سے مشقت لینے کا کلچر ختم ہونا چاہیے اس کی اسلام اجازت نہیں دیتا گھر کے کاموں میں خواتین کا ہاتھ بٹایا جائے،اپنے خاندانوں کو خود کار نظام کے تخت چلایا جائے بے کار بیٹھنے سے مسائل حل نہیں ہو ں گے دھیرکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بیس کیمپ میں پاور پالیٹیکس کرنے والی پارٹیوں نے تعلیمی نظام سمیت قومی اداروں کا بیڑا غرق کر دیا ہے،تعلیمی اداروں سمیت دیگر محکمہ جات میں سیاسی مداخلت کے کلچر نے رفتار کار کو کمزور کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کلس پجے میں سالانہ رزلٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر خلیق فائق اور ریجنل منیجر ظہیر گردیزی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب میں بڑے پیمانے پر خواتین بھی موجود تھیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد خطے کے عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ انقلاب کے ہمایتی ہیں یا غلامی ہی میں زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں،اس فرسودہ نظام کے ہوتے ہوئے جس میں تعلیم ترجیح کے بجائے محض ووٹ بینک کا ذریعہ ہو کیسے ترقی ہو سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ میرٹ کی پامالی سے جس طرح معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے،اس سے اجتماعی خود کشی لگ رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ظلم نا انصافی کرپشن معاشرے کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس معاشرے کے اچھے افراد مل کر ان مجاہدین کے خوابوں کی تکمیل کریں جن کے لیے انہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے،انہوں نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کریں جو حکومت کا بوجھ کم کر رہے ہیں اور اپنی ناکامی چھپانے کے لیے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ناک میں دم نہ کریں،یہ سیاسی مخاصمت ترک کر کے پنجاب کی طرح پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کرے،انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد محض اچھے نمبر اور ڈگری نہیں ہے بلکہ نوجوانوں کو کردار سازی کے زیور سے لیس کرنا مطلوب ہے،انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد مغربی این جی اوز نے خواتین کے حقوق کے نام پر یلغار کی ہوئی ہے ایسے میں اسلامی معاشرے اور ریاست کا فرض ہے کہ وہ خواتین کے ساتھ نا روا سلوک بند کرے انہوں نے کہا کہ خواتین کو حقوق اسلام کے سوا کوئی نہیں دیتا خواتین سے مشقت کا کلچر ختم کیا جائے گھریلو کاموں میں ان کا ہاتھ بٹایا جائے،گھروں میں لوگ مل کر جس طرح پہلے اپنے گزر اوقات کے لیے بندوبست کرتے تھے اب بھی اس کی شدید ضرورت ہے بے کار بیٹھ کر وقت ضائع کرنے کے بجائے محنت کر کے خود کفالت کی طرف پیش قدمی کی جائے اپنی سبزیاں کاشت کی جائیں،اپنے کھیتوں کو آباد کیا جائے تاکہ دوسروں کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت نظام چلایا جا سکے انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کی اسلامی نظریے کی بنیاد پر تربیت کریں ان کے دلوں میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کو اجاگر کریں تا کہ وہ ان دونوں حقوق کا خیال رکھنے والے بن جائیں یہی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اللہ کی زمین پراللہ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے،کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی معاشرے کا قیام ہمارا مشن ہے اس مشن کی تکمیل کے لیے قوم ہمارا ساتھ دے۔