{AF}
قوم کے ہیرو شہداء ہیں جو گمنام ہیں جنہوں نے اس خطے کو آزاد کرانے کے لیے اپنا لہو پیش کیا،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
ہجیرہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہآج ہمارے لوگ ان شہداء کے نام سے واقف نہیں ہیں،تاریخ کو بلا دیا گیا یہاں پر لوگو ں نے پتے کھا کر بھی خطے کو آزاد کرانے کے لیے جدوجہد کی اس خطے میں سب سے زیادہ شہداء ہیں،اہل کشمیر کو دنیا کی سب سے ذہین قوم کہا جاتا ہے،پرویز مشرف نے جہاد کو بدنام کرنے کے لیے دہشت گردی کا لیبل لگوا لیا،مجا ہدین نے کارگل میں بھارتی فوج کو شکست سے دوچار کر دیا گیا ،ہمارا خطہ قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ہجیر ہ کے زیر اہتمام کھتیاڑہ کے مقام پر منعقدہ شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہاں پر وسائل موجود ہیں مگر قیادت نہ ہونے کی وجہ سے ہم تاریکیوں میں پڑھے ہوئے ہیں،شہداء کے خون سے کسی کو غداری کرنے کی کبھی اجازت نہیں دیں گے،انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثا کو آج ملازمت کے لیے دھکے کھانے پڑتے ہیں،تھانے کچہریوں میں دھکے کھا رہے ہیں،ہم نے اپنا مستقبل کرگسوں کے حوالے کر رکھا ہے،اس خطے میں پانی اور بجلی مگر لوڈ شیڈنگ سے لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں،کانفرنس سے حزب المجاہدین کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شمشیر خان نے کہا ہے کہ بھارت دیوار تو کیا ہم ایک اینٹ بھی نہیں لگانے دیں گے،شہداء نے حصول آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے،ہندوستان کی 7لاکھ فوج پورے کشمیر میں ظلم و ستم کر رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں نوجوان بچے ماؤں بہنوں کے سامنے شہید ہو رہے ہیں مگر انہوں نے کوئی کمپرمائز نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ چند ہزار مجاہدین نے پوری ہندوستان کی فوج کا جینا مشکل کر رکھا ہے،کشمیریوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جب تک ایک بھی کشمیر زندہ ہے کشمیر پر بھارت کا قبضہ کبھی تسلیم نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ امریکہ آج افغانستان میں شکست کھا چکا ہے ،روس کے ساتھ بھی انہی نوجوانوں نے شکست سے دوچار کیا،دنیا میں اگر عزت سے جینا چاہتے ہیں تو ہمیں جہاد کا راستہ اور نبی ؐ کے طریقے اور بدر احد کے راستے کو اختیار کریں،جمعیت علماء کے مرکزی راہنما مولانا کمال الدین آزادنے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاد سے ہی اس خطے کو آزاد کرایا اور جہاد سے ہی ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو آزاد کرائیں گے ،جہاد سے روس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا آج امریکہ کی افغانستان میں شکست بھی پوری دنیا کے سامنے ہے،یہ سب جہادسے ہی ہوا جہاد قیامت تک جاری رہے گا،شہداء کے لہو کی برکت سے ہی کامیابی مل سکتی ہے،امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سردار محمد حلیم خان نے کہا ہے کہ شہداء کے لہو سے کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گے،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں عبدالقادر ملہ کے حق میں قرارداد کو نہ منظور کرنا ہمارے لیے باعث شرمناک ہے،جن لوگوں کے کلمے اور پاکستان سے محبت کی سزا پائی ان کے حق میں قرار داد نہ منظور کرنا آزاد کشمیر اسمبلی کے لیے سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ہجیرہ کے غیور عوام اور اہل کھتیاڑہ نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی ماؤں اور بہنوں کی عزت و آبرو بچانے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر مکمل آزاد نہیں ہوتا تب تک جہاد جاری رہے گا،کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی حلقہ2ہجیرہ سردار مصطفی،سردار سرفراز،غازی فاروق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔