چک سریاں میں پیپلزپارٹی کا صفایا ، صدرپیپلز پارٹی چک سریاں سردار عبدالمجید،راجہ دلپذیر،؛مولاناساجدسمیت دیگر جیالے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkچک سریاں میں پیپلزپارٹی کا صفایا ، صدرپیپلز پارٹی چک سریاں سردار عبدالمجید،راجہ دلپذیر،؛مولاناساجدسمیت دیگر جیالے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل{/AF}

 امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کا استقبال ،حلقہ وسطی باغ ایک اور معروف گاؤں کفل گڑھ سے 100معززین کا آئندہ چند دنوں میں جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کریں گے ہاڑی گہل ( پ ر)ضلع باغ کے حلقہ وسطی باغ کے معروف گاؤں چک سریاں میں پیپلزپارٹی کا صفایا،صدر پیپلزپارٹی چک سریاں سردار عبدالمجید ،مولانا ساجد دیگر جیالوں اور خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے،ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی آزا د جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی،امیر ضلع عثمان انور،سابق امیر ضلع اور چیرمین سیاسی امور ضلع باغ نثار شائق،حلقہ وسطی باغ کے امیر مولانا ہدایت اﷲ ،سابق امیر حلقہ سردار حاجی افراہیم نے نئے شامل ہونے والوں کو گلے لگایا ان کو خوش آمدید کہاہے ان کو ہارڈالے اوران کے لیے استقامت کی دعاکی،عبدالرشید ترابی کا چک سریاں میں شاندار استقبال کیا گیا،حلقہ وسطی باغ میں سیاسی گرمیاں تیز ہوچکی ہیں،ایک مصدقہ اطلاع کے مطابق آئندہ چند روز میں حلقہ وسطی باغ کے معروف گاؤں کفل گڑھ سے 100معززین جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا علان کریں گے۔جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی ایک بار اس حلقے سے ممبرا سمبلی رہ چکے ہیں ایک بار ان کی جیت کا اعلان کرکے نتائج تبدیل کیے گئے اور ایک بار دھاندلی کر کے ان کی جیت کو 14ووٹوں سے ہار میں تبدیل کیا گیا،اس طرح عملا عبدالرشید ترابی تین بار عوام کے ووٹوں سے انتخابات جیتے ،مگر نتائچ تبدیل کرکے ایک سازش کے تحت ان کو ایوان سے باہر رکھا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اور نئے شامل ہونے والے نے کہاکہ عبدالرشید ترابی نہ صرف حلقہ وسطی باغ بلکہ پوری آزاد کشمیرمیں امید کی واحد کرن ہیں،عدل انصاف کی بالادستی ،میرٹ کی پامالی اور عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑی ہے اور اب ان کی قیادت میں ہم سب مل کر عدل وانصاف کے قیام کے لیے جدوجہد کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر