{AF}
ہندوستان ورکنگ باؤنڈیرز پر دیواربرہمن تعمیر کر کے کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہاہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
مسئلہ کشمیرکو حل کیے بغیر ہندوستان سے دوستی خود فریبی کے سوا کچھ نہیں ہے،بھارت سند ھ طاس معاہدے کی خلاف وزری کرتے ہوئے پاکستان کو پانی بند کرکے اس کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنے کی سازش کررہاہے اور ہم دوستی کی باتیں کررہے ہیں،دفتر خارجہ عبدالقادر ملا کی پھانسی کو اندونی معاملہ قرار نہ دے بنگلہ دیش معاہدے کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے پاکستان سے محبت کرنے والوں کو سزائیں دے رہاہے،ملا عبدالقادر کے فیصلے کو دیکھیں اس پر کیالکھا ہواہے،یہ بنگلہ دیش کا اندرونی معاملا نہیں ہے،پاکستان کی پارلیمنٹ کی قرار خوش آئند ہے اس کی روشنی میں پالیسی بنائے جائے،سابق حکومت کے متاثرین زلزلہ کے 56ارب روپے واپس کیے جائیں کراچی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان ورکنگ باؤنڈیرزپر دیوار برہمن تعمیر کر کے کشمیریوں کے بنیاد ی حقوق اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہاہے،مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر پاکستان کی ہندوستان سے دوستی خود فریبی کے سوا کچھ نہیں ہے،ان خیالات کا آظہار انھوں نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پریس کلب کے صدر امتیاز فاران اور سیکریٹری جنرل امر لطیف نے عبدالرشید ترابی کو سندھی اجرک پیش کی،میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ ریاست میں ریاستی دہشت گردی کی انتہا کررہاہے قائدین جیلوں میں بند ہیں سید علی گیلانی گزشتہ تین سالوں سے مسلسل نظر بند ہیں،چند دن ہندوستان رہاکیا تو ان کی پذیرائی دیکھ کر پھر نظر بند کرلیا،ہزاروں کشمیریوں سالہاسال سے جیلوں میں بند ہیں،ہزاروں لاپتہ ہیں،ہندوستان کی طرف سے جارحیت جاری ہے پوری وادی ایک کھلی جیل کی صورت اختیار کیے ہوئے ہے پکڑو اور قتل کرو کی پالیسی جاری ہے ایسے میں ہندوستان سے کس طرح دوستی کی جاسکتی ہے،پاکستان کی طرف سے تمام تر اعتماد سازی کے باوجود ہندوستان نے کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ کی رٹ تر ک نہیں کی ، انھوں نے کہاکہ بھارت سند ھ طاس معاہدے کی خلاف وزری کرتے ہوئے پاکستان کاپانی بند کرکے اس کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنے کی سازش کررہاہے اور ہم دوستی کی باتیں کررہے ہیں،دفتر خارجہ عبدالقادر ملا کی پھانسی کو اندونی معاملہ قرار نہ دے بنگلہ دیش معاہدے کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے پاکستان سے محبت کرنے والوں کو سزائیں دے رہاہے،ملا عبدالقادر کے فیصلے کو دیکھیں اس پر کیالکھا ہواہے،یہ بنگلہ دیش کا اندرونی معاملا نہیں ہے،پاکستان کی پارلیمنٹ کی قرار خوش آئند ہے اس کی روشنی میں پالیسی بنائے جائے،سابق حکومت کے متاثرین زلزلہ کے 56ارب روپے واپس کیے جائیں،انھوں نے کہاکہ متاثرین زلزلہ کے لاکھوں بچے سکولوں کی چھتوں کے بغیر شدید سردی اور شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ،انھوں نے کہاکہ ابھی تک تعمیر کو دس فیصد بھی کام نہیں ہوا ہے مغربی این جی اوز فوٹو سیشن کے بعد واپس چلی گئی ہیں الخدمت جیسے اسلامی این جی اوز وہاں ابھی تک کام کررہی ہیں۔