{AF}
حکومت پاکستان دیوار براہمن کی تعمیر کے خلاف موقف واضع طور پر قوم کے سامنے لائے،عبدالرشید ترابی {/AF}
دیوار براہمن کی تمام تفصیلات آنے کے بعد حکومت ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی تشکیل دے،ہندوستان کو آر پار کے کشمیری جموں میں دیوار براہمن تعمیرنہیں کرنے دیں گے ،پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین مسئلہ کشمیرکے لیے سفیر کا کردا رادا کریں،کشمیری مہاجرین کی تیسری نسل کے مسائل بھی جوں کے توں ہیں یہاں کے نمائندوں کو مہاجرین کے مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے،جماعت اسلامی کے کارکن کراچی میں لاکھوں کشمیری مہاجرین کے مسائل کے ترجمان بنے رائے عامہ منظم کریں حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے کراچی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان ہندوستان کی جانب سے جموں میں دیوار براہمن کی تعمیر کے خلاف اپنا قوقف قوم کے سامنے لائے ابھی تک حکومت نے اس حوالے اسے اپنا موقف واضح نہیں کیا،آرپار کے غیور اور غیرت مندکشمیری ہندوستان کو دیوار تعمیر نہیں کرنے دیں گے،کشمیرکی آزادی کے بغیر تقسیم برصغیر کا ایجنڈا نامکمل ہے،کشمیرکے بغیر پاکستان نظریاتی اور جغرافائی لحاظ سے نامکمل ہے،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے جنرل کونسل کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان دیوار براہمن کی تعمیر کی تمام تر تفصیلا ت آنے کے بعد ٹھوس پالیسی اور جامع حکمت عملی تشکیل دے،انھوں نے کہاکہ پاکستان میں پروان چڑنے والی تیسری نسل کو مسئلہ کشمیرسے اس طرح آگاہی نہیں ہے اور نہ ہی میڈیا یا پاکستان کی سیاسی جماعتیں ان کو آگاہی کے لیے کوئی راستہ اپناتی ہیں جس کی وجہ سے اس نسل کے لیے یہ اجبنی بنتا جارہاہے،حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو نصاب میں شامل کرے تاکہ نئی نسل اس سے آگاہی حاصل کرے ،ہندوستان پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنا چاہتاہے اس کے بار ے میں قوم کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو آگاہ کرنا ضروری ہے،ہندوستان کے عزائم سمجھے بغیر قومی پالیسی کیسے تشکیل دی جاسکتی ہے،انھوں نے کہاکہ اس کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھی ایک منظم سفارتی مہم کی اشد ضرورت ہے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین مسئلہ کشمیرکے لیے سفیر کا کردار ادا کریں،یہاں مہاجرین کے مسائل بھی اجاگر کریں،یہاں کے نمائندوں کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ان کا ایجنڈا ہی نہیں ہے یہ ایجنڈا جماعت اسلا می کا ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن مہاجرین کے مسائل کے ترجمان بنے اور ہر سطح پر ان کو اٹھائیں۔موثر افراد کو جماعت میں شامل ہیں جماعت اسلامی ہی امید کی وحد کرن ہے ۔